تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 393
۳۹۳ جس میں احباب نے بکثرت شرکت فرمائی۔حلقہ سیٹلائیٹ ٹاؤن میں ۲۵ کے قریب مدعوین شامل تھے جبکہ حلقہ سیٹیلائیٹ ٹاؤن کے ۲۵ مرد اور ۳۰ عورتیں اور بہت سے بچے پروگرام کو دیکھنے آئے۔حلقہ امیر پارک میں مجلس مذاکرہ بھی منعقد ہوئی۔﴿۲۲﴾ ملتان میں مجلس مذاکرہ کا انعقاد منعقد انصار اللہ ملتان کے زیر اہتمام مجلس مذاکرہ بر کوٹھی مکرم فاروق احمد صاحب کھوکھر ملتان چھاؤنی ہوئی۔سوال و جواب کے دو دور ہوئے۔پہلا ۲۵ جون ۱۹۸۱ ء کو بعد نماز مغرب تا ساڑھے دس بجے شب اور دوسرا دور ۲۶ جون ۱۹۸۱ء کو حضور انور کے دورہ غانا اور سپین میں سات سو سال کے بعد پہلی احمد یہ مسجد کے سنگ بنیا درکھنے کی تفصیلات پر مشتمل سلائیڈز دیکھنے کے بعد آٹھ بج کر بیس منٹ پر شروع ہو کر ساڑھے دس بجے شب تک جاری رہا۔مجموعی طور پر چار سو سے زائد افراد اس روح پرور مذاکرہ سے مستفید ہوئے۔ایک سو میں غیر از جماعت دوست تھے۔مکرم مولانا عبدالمالک خان صاحب نے نہایت فصیح و بلیغ مگر دلنشیں انداز میں سوالات کے جوابات دیئے اور منطقی طور پر ساتھ ساتھ حاضرین سے اپنے استدلال کی حقانیت پر تصدیق حاصل کرتے رہے۔مکرم مولانا دوست محمد صاحب شاہد مؤرخ احمدیت نے اپنی تقریر کو اسلاف کی سندات اور قیمتی حوالوں سے مزین کیا۔(۶۷) اجلاس مالو کے ضلع سیالکوٹ ۲۸ جون ۱۹۸۱ء کو مسجد احمد یہ مالو کے ضلع سیالکوٹ میں ایک اجلاس زیر صدارت مکرم مولوی منیر الدین احمد صاحب نائب قائد اصلاح وارشاد منعقد ہوا۔ناصر احمد صاحب معلم وقف جدید نے جماعت احمدیہ کے عقائد پر تقریر کی۔مکرم مولوی منیر الدین صاحب نے سوالات کے جواب دیئے۔یہ اجلاس دو گھنٹے جاری رہا۔بعد نماز عشاء سلائیڈ ز دکھائی گئیں۔احمدی احباب کے علاوہ پچاس غیر از جماعت بھی اجلاس میں شریک ہوئے۔﴿۲۸﴾ مجلس سدو کی ضلع گجرات میں مجلس مذاکرہ ۹ اگست ۱۹۸۱ ء ء کو سدو کی میں ایک مجلس مذکراہ زیر صدارت مکرم ڈاکٹر احمد حسن صاحب چیمہ منعقد ہوئی۔جو تین گھنٹے تک جاری رہی۔اس میں احمدی احباب کے علاوہ غیر از جماعت احباب بھی شامل ہوئے۔۶۹ کی مجلس مذاکرہ رحمان پورہ لاہور مورخه ۱۳ اگست ۱۹۸۱ء بروز جمعرات مجلس حلقه رحمان پورہ لاہور کے زیر اہتمام ایک دلچسپ مجلس مذاکرہ کا انعقاد ہوا۔حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کو خاص طور پر مرکز سے اس موقع پر مدعو کیا گیا تھا۔