تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 371 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 371

کی طرف سے یہ وعدہ ہے کہ میری پیروی کرو گے اگر محبت میں، يُخبكُمُ الله تو ہر دفعہ ہر قدم پر اللہ کی محبت پاؤ گے۔اس کی نفرت اور منافرت کا منہ نہیں دیکھو گے۔کتنا عظیم الشان وعدہ ہے کتنی عظیم الشان خوشخبری ہے۔پس جو رستے مشکل نظر آ رہے ہیں بظاہر، اُن کو محبت کی راہ سے آسان کریں اور یہ راہ فی ذاتہ بڑی آسان اور پیاری راہ ہے۔اس سے زیادہ مزیدار اور چیز ہی کوئی نہیں۔کوئی مشکل کام نہیں خدا کو پیار کرنا۔اُس کے احسانات کو صبح و شام دن رات یا د کرنا، اس کا تصور باندھنا، ان مشکلات کا جن سے وہ نجات بخشتا ہے، دعا ئیں جو وہ قبول کرتا ہے۔آپ کو اندھیروں سے نکالنے والا ہے۔ماحول میں آپ گند دیکھتے ہیں۔ایک ایسی خلقت کا ہجوم دیکھتے ہیں جن کی کوئی DIRECTION نہیں۔جن کا کوئی رخ نہیں۔کوئی قبلہ نہیں۔جانوروں کی طرح زندگی بسر کر رہے ہیں۔پھر آپ سوچیں کہ کس طرح خدا تعالیٰ آپ کو اندھیروں سے نکال کر نور میں لے آیا ہے۔کس طرح آپ پر فضل فرمایا ہے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کے ذریعہ آپ کو نئی زندگی بخشی ، اسلام کا صحیح تصور آپ کو عطا کیا، رہنے کے آداب آپ کو سکھائے۔اس مادہ پرست دنیا میں باہمی پیار محبت کا ایک ایسا نظارہ پیش کر دیا کہ انسان حیران ہو جاتا ہے اس کو دیکھ کر۔ایک احمدی محض اللہ ایک احمدی سے محبت کرنے والا محض اللہ ان چیزوں سے ہٹنے والا جن سے اللہ تعالیٰ منع فرماتا ہے۔بے شمار احسانات ،صحت کے احسانات ،کبھی سر میں درد ہو اور درد سے فائدہ ہو پھر سوچیں کہ خدا تعالیٰ کے کتنے احسانات ہیں۔ایک چھوٹی سے چھوٹی ، ادنیٰ سے ادنی چیز اور رحمت اس کی کھینچ لی جائے تو انسانی زندگی کو دکھوں میں مبتلا کر دیتی ہے۔اتنے فضل ہیں اس کے جن کو ہم سوچ بھی نہیں سکتے۔ابھی میں ذکر کر رہا تھا، دو ڈاکٹر بھائیوں کے سامنے کہ ایک احمدی خاتون ہیں کراچی میں، اُن کی آنکھوں میں سوزش پیدا ہوگئی جو کسی طرح ہٹنے کا نام نہیں لیتی تھی۔ہر قسم کے علاج کئے، اینٹی بایوٹک (ANTIBIOTIC) دیں۔ایلو پیتھی بھی اور ہومیو پیتھی بھی کوئی فائدہ نہیں ہوا۔آخر پتہ چلا کہ خدا تعالیٰ نے آنکھ میں ایسے آنسور کھے ہوئے ہیں جو ہلکی ہلکی LUBRICATION کرتے رہتے ہیں۔ورنہ جو پلکیں جھپکتی ہیں۔جتنی دفعہ جھپک رہی ہیں ، اگر وہ خشک آنکھ پر چھپکی جائیں تو کب کی ہماری آنکھ کھائی جاتی۔وہ چند آنسو پھر خدا تعالیٰ نے واپس لے لئے تھے اور مصیبت پڑی ہوئی تھی ، اُس عورت بے چاری کو۔سوزش چین نہیں لینے دیتی تھی ، نہ دن کو نہ رات کو۔دوا کے ایک دو قطرے ٹپکا لیتی ہیں تو ان کو چین آجاتا ہے۔اب ان کو بڑا امن ہے۔انسان واقف ہی نہیں ہے کہ اللہ تعالی کے کتنے عظیم اور وسیع احسانات ہیں۔عقل دنگ رہ جاتی ہے۔آنکھوں کے ماہر ڈاکٹر نسیم صاحب کے سامنے جب میں نے ذکر کیا تو کہنے لگے کہ یہ تو ظاہری بات