تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 335
۳۳۵ تربیتی کلاس ضلع بہاولپور ۴ استمبر کو اجلاس اول زیر صدارت مکرم مرزا ارشد بیگ صاحب ناظم انصار اللہ ضلع بہاولپور شروع ہوا۔نماز تہجد اور فجر کے بعد درس قرآن کریم، درس حدیث ، درس ملفوظات مکرم مولوی شریف احمد صاحب، مکرم امدادالرحمن صاحب اور مکرم نسیم احمد صاحب چیمہ مربیان سلسلہ نے دیا۔ساڑھے چھ بجے سے آٹھ بجے تک ورزشی مقابلہ جات کروائے گئے۔ساڑھے آٹھ بجے دوسرا اجلاس زیر صدارت مکرم چوہدری غلام احمد صاحب امیر ضلع منعقد ہوا۔جس میں مکرم امیر صاحب نے انصار اللہ کی غرض و غایت اور ذمہ داریاں ، مکرم مرزا ارشد بیگ صاحب نے تربیت اولا داور مکرم امداد الرحمن صاحب صدیقی مربی سلسلہ نے لین دین کے بارے میں اسلامی تعلیم کے موضوعات پر تقاریر کیں۔باقی پروگرام پر و فیسر محبوب الہی صاحب نائب زعیم صف دوم کی زیر صدارت منعقد ہوا۔۴ ستمبر ۱۹۷۹ء بروز جمعہ کو ہی صدر محترم ملتان سے بہاولپور تشریف لائے۔یہاں آپ نے نماز جمعہ پڑھائی۔آپ کا خطبہ جمعہ نہایت بصیرت افروز اور پُر مغز تھا۔جس سے حاضرین مستفید ہوئے۔حاضری تین چار صد تھی۔چودہ میں سے بارہ مجالس کے زعماء اور نمائندگان بھی شامل ہوئے۔ان کے علاوہ باقی مجالس کے انصار، خدام، اطفال، لجنہ اماءاللہ اور ناصرات نے بھی کثرت سے شرکت کی۔جمعہ کے بعد اجلاس عام میں صدر محترم نے مجالس انصار اللہ کا جائزہ لیا۔جن مجالس کی طرف سے با قاعدہ رپورٹیں مرکز میں نہیں آئیں، ان سے رپورٹیں با قاعدہ بھجوانے کا عہد لیا۔حاضر زعماء نے یہ بھی وعدہ کیا کہ وہ تبلیغی اور تربیتی مساعی کو تیز سے تیز تر کریں گے اور سالانہ اجتماع میں سو فیصد نمائندگی کا ٹارگٹ پورا کریں گے۔اس کے بعد صدر محترم نے نہایت ہی ایمان افروز تر بیتی تقریر فرمائی۔جسے سُن کر حاضرین کی روح میں تازگی اور بیداری پیدا ہوگئی۔ساڑھے چار بجے شام دعا کے بعد یہ اجلاس ختم ہوا۔ساڑھے پانچ بجے شام جماعت بہاولپور کی طرف سے اعلیٰ حکام، پروفیسر صاحبان، ڈاکٹر صاحبان، وکلاء صاحبان اور دیگر معززین شہر کو چائے پر مدعو کیا گیا۔مکرم صاحبزادہ صاحب نے نہایت اعلیٰ طریق سے ان کے سوالات کے جوابات دیئے اور کچھ کتابیں تحفہ دیں۔حاضرین بہت نیک اثر لے کر گئے۔نماز مغرب کے وقت یہ مجلس اختتام کو پہنچی۔(۱۷) سالانہ تربیتی اجتماع مجالس بلوچستان اجتماع ۲۰ ستمبر ۱۹۷۹ء بروز جمعرات مسجد احمدیہ کوئٹہ میں مکرم شیخ محمد حنیف صاحب امیر جماعت بلوچستان جنہیں صدر محترم نے مرکزی نمائندہ مقر فر مایا تھا، کی صدارت میں بوقت پانچ بجے سہ پہر شروع ہوا۔تلاوت نظم اور عہد کے بعد صدرا جلاس نے پابندی وقت اور ہر کام میں اللہ تعالیٰ سے مدد طلب کرنے