تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 315 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 315

۳۱۵ پستہ جات بمعہ کل چندہ ارسال کر رہا ہوں۔‘ے کی اللہ تعالیٰ کے فضل سے ان تمام کوششوں کا نتیجہ بہت شاندار نکلا اور رسالہ کی اشاعت جو ۱۹۷۸ء میں صرف سولہ سوتھی ،۱۹۸۲ء میں یعنی حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب کی صدارت کے آخری سال تین ہزار دوصد سے تجاوز کر گئی اور آمد بھی بفضلہ تعالٰی پانچ چھ گنا بڑھتے ہوئے دس ہزار سے بڑھ کر انسٹھ ہزار روپے تک پہنچ گئی۔رسالہ کے اخراجات کا اکثر حصہ پہلے مجلس کی گرانٹ سے پورا ہوتا تھا۔اب رسالہ اپنے پاؤں پر کھڑا ہو گیا۔تعداد اشاعت: ۱۹۷۹ء کے آغاز پر ماہنامہ انصار اللہ کی تعداد اشاعت ۱۸۰۰ تھی جو اللہ تعالیٰ کے فضل سے دسمبر ۱۹۸۲ء میں ۳۲۰۰ تک ہو گئی۔ماہنامہ انصارالله سال به سال گوشواره سال ۱۹۷۹ء ۱۹۸۰ء ١٩٨١ء ١٩٨٢ء تعدادسرکولیشن وصول شده چنده ۲۸۶۵۳ رو۔۱۸۰۰ 1900 1900 ۳۲۰۰ روپے ۲۹۶۰۱ روی ۳۰۵۶۸ روپے ۵۹۰۰۷ روپے