تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 263
۲۶۳ قیادت اشاعت: مکرم قائد صاحب اشاعت نے ماہنامہ انصار اللہ کے بارہ میں توجہ دلائی کہ رسالہ کی مالی حالت کمزور ہے۔اس وقت اخراجات کل آمد سے آٹھ ہزار روپے زائد ہیں۔خریداروں کی تعداد بڑھائیں۔وی پی رسالے وصول کریں۔رسالے کے بارہ میں اعداد و شمار ناظمین کو ارسال کئے جا رہے ہیں۔ان کی روشنی میں خریداروں میں بھی اضافہ کریں اور مالی اور قلمی معاونت کے لئے بھی بھر پور تعاون کریں۔قیادت اصلاح وارشاد: قیادت اصلاح وارشاد کے بارہ میں صدر محترم نے خود ناظمین کی راہنمائی کی اور ہدایات جاری کرتے ہوئے فرمایا کہ تبلیغ کے سلسلہ میں مرکز کی طرف سے جامع منصوبہ بن چکا ہے جو سال کے شروع میں جملہ مجالس تک پہنچایا جا چکا ہے لیکن سب سے پہلے جس مسئلہ کی طرف خصوصی توجہ دینی ضروری ہے، وہ ناظمین اضلاع کے اپنے اپنے دفاتر کا قیام ہے۔جہاں ابھی دفتر قائم نہیں ہوئے وہاں قائم کئے جائیں اور اگر کہیں مشکل ہو تو مرکز کو اطلاع کریں۔پھر ہر ناظم ضلع کے دفتر میں ایک رجسٹر ہو جس میں قیادت وار ہر مجلس کے کوائف درج ہوں مثلاً ایک مجلس کے پانچ سو میں سے پچاس تحریک جدید کے مالی جہاد میں شامل ہوں تو باقی کو شامل ہونے کی تلقین کی جائے اور اگر اس کوشش سے ایک بھی شامل ہو جائے تو رجسٹر میں درج ہونا چاہیے۔یہ رجسٹر ہر وقت مکمل ہونا چاہیے۔مرکزی نمائندگان کے دورہ کے وقت ناظمین اضلاع کا فرض ہے کہ وہ رجسٹر چیک کرائیں۔اس طرح ہر شعبہ کے کام کو آگے بڑھانے میں مدد ملے گی۔صدر محترم نے تبلیغ کے کام کو موثر بنانے کی خاطر پہلے کوائف اکٹھے کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور فرمایا کہ آپ کے رجسٹر میں تبلیغ کرنے اور نہ کرنے والے انصار کی فہرستیں موجود ہونی چاہیں۔ضلع کا نقشہ بھی ہو اور آپ کے ضلع میں جن دیہاتوں میں جماعتیں قائم نہ ہوں، ان میں سے مناسب دیہات کا انتخاب کر کے وہاں جماعت کا بیج ڈالنے اور بوٹا لگانے کے لئے منظم کوشش کریں۔ان دیہات کا بھی رجسٹر میں اندارج ہو اور سال بھر کی کوششوں کا خلاصہ بھی درج ہو۔صدر محترم نے فرمایا کہ تبلیغ کا کام بہت اہمیت رکھتا ہے۔انصار کی ذمہ داری ہے کہ اس فرض کی ادا ئیگی کے لئے اپنے آپ کو پابند کر یں۔کوئی اور تبلیغ کرے یا نہ کرے، انصار اللہ کا ہر رکن یہی سمجھے کہ تبلیغ کا کام اس پر لازم ہے۔تبلیغ کے ضمن میں تساہل نہیں ہونا چاہیئے۔تبلیغ کرنے والے انصار کی ہر ممکن مدد کی جائے۔صدر محترم نے ضلع سرگودھا کی مثال دیتے ہوئے فرمایا کہ اس ضلع کے بعض مقامات کا جائزہ لیا گیا تو یہ حقیقت سامنے آئی کہ بعض جماعتوں میں گزشتہ تمہیں تمہیں سال سے کوئی نیا احمدی نہیں ہوا۔جو دوست بعد میں احمدیت میں داخل ہوئے ان کی تبلیغ کے ذریعہ خاندان کے خاندان احمدیت میں شامل ہوئے۔صدر محترم نے اس پہلو کو نمایاں کیا کہ نو جوانوں اور بچوں کی وجہ سے بھی ان کے والدین کے احمدیت میں داخل ہونے کے امکانات