تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 249 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 249

۲۴۹ تجنید ۴۰ سے ۱۶۰ تک جا پہنچی۔احمد نگر کی تجنید ۴۵ سے ۱۰۵ تک ہوگئی۔تو تجنید کے لئے کیٹالا گنگ، کیبنٹ کارڈ سسٹم ، مجالس کی تعداد، نئے شامل ہونے والوں کی تعداد۔سب توجہ طلب ہیں۔نیز فرمایا قیادت عمومی ماہانہ رپورٹوں کی ضلع وار فائلیں تیار کر کے دفتر میں تبصرہ کے لئے رکھوائے تا کہ تلاش میں آسانی ہو اور ایک وقت میں کئی دوست فائلوں کا مطالعہ کرسکیں۔ماہنامہ انصار اللہ کے گذشتہ تین سال کے آمد و خرچ کا گوشوارہ اور ماہنامہ کے اخراجات کو پورا کرنے کے لئے مکرم قائد صاحب اشاعت کی درخواست بابت حصول گرانٹ مبلغ دس ہزار روپے اجلاس میں پیش ہوئی۔ماہنامہ کی توسیع اشاعت کے لئے کوشش کا جائزہ لیا گیا۔صدر محترم نے فرمایا۔بیرون ملک خریداری بڑھانے سے آمد میں خاطر خواہ اضافہ ہو سکتا ہے۔بقایا داران سے چندہ وصول کیا جائے۔دس ہزار گرانٹ کی درخواست پر فیصلہ ہوا کہ یہ رقم گرانٹ کے طور پر نہیں بلکہ فی الحال بطور قرض دی جائے۔دعا کے بعد رات نو بجے اجلاس برخاست ہوا۔تعداد مجالس سال به سال ۱۹۷۹ میں مجالس انصار اللہ کی تعداد ۸۴۳ تھی جو ۱۹۸۲ میں بڑھ کر بفضلہ تعالی ۹۴۰ ہوگئی۔الحمدللہ سال ۱۹۷۹ء ۱۹۸۰ء ١٩٨١ء ۱۹۸۲ء تعداد مجالس ۸۴۳ ۸۸۷ ۹۳۷ ۹۴۰ مجلس مشاورت جماعت احمد یہ میں نمائندگی جماعتی نظام اور ذیلی تنظیموں کے باہمی رابطہ کے لئے حضرت مصلح موعودؓ نے ۱۹۴۵ء میں فیصلہ فرمایا تھا کہ جماعت احمدیہ کی مرکزی مجلس مشاورت میں ذیلی تنظیموں کے دود و نمائندے شامل ہوں۔مجلس انصاراللہ مرکزیہ ربوہ کی طرف سے ۱۹۷۹ء سے ۱۹۸۲ء تک جن احباب کو نمائندگی کی سعادت ملی۔اُن کی فہرست پیش خدمت ہے۔۱۹۷۹ء مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب - مکرم چوہدری منور احمد خالد صاحب ۱۹۸۰ء مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب۔مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب ۱۹۸۱ء مکرم پروفیسر عبدالرشید فنی صاحب مکرم پر و فیسر منور شمیم خالد صاحب ۱۹۸۲ء مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب۔مکرم مولوی محمد اسماعیل صاحب منیر