تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 158
۱۵۸ ہالینڈ ) کے اعزاز میں ایک الوداعی تقریب زیر صدارت حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس منعقد کی۔آغاز تقریب تلاوت کلام پاک سے ہوا جو مکرم مولوی فضل الہی صاحب انوری زعیم اعلیٰ ربوہ نے کی۔بعدہ مکرم مولوی محمد اسمعیل صاحب منیر نے قیادت اصلاح وارشاد کی جانب سے اور مکرم منور شمیم خالد صاحب قائد عمومی نے مجلس عاملہ کی طرف سے ہر دور فقاء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان کی قابل قدر خدمات کو سراہا اور امید ظاہر کی کہ اپنی اپنی نئی جگہوں لاہور اور راولپنڈی میں بطور مربی سلسلہ عالیہ احمدیہ متعین ہونے پر وہاں بھی مجلس کی سرگرمیوں کو مربوط طور پر آگے بڑھانے کی کوشش فرماتے رہیں گے۔انشاء اللہ جواب میں مکرم منیر الدین احمد صاحب نے الوداعیہ دینے پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ جتنا عرصہ بھی انہیں خدا کے فضل سے مجلس مرکز یہ میں صدر محترم کی راہ نمائی میں کام کرنے کا موقع ملا ہے، اس سے انہوں نے بہت کچھ سیکھا اور نئے نئے مفید تجربات بھی حاصل ہوئے۔الحمد للہ۔آخر میں صدر محترم نے رخصت ہونے والے دوستوں کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اجتماعی دعا کروائی۔(۵۳) توسیع گیسٹ ہاؤس ۱۹۷۳ء میں سیدنا حضرت خلیفہ امسیح الثالث کے ارشاد کے ماتحت بیرون ممالک کے وفود کی شکل میں افراد جماعت جلسہ سالانہ میں شرکت کیلئے آنے لگے۔نیز صد سالہ جو بلی کے پیش نظر بھی ان مہمانوں کے لئے مناسب رہائش کا سوال پیدا ہوا۔سید نا حضرت خلیفہ اسیح الثالث کی ہدایت کی تعمیل میں مجلس انصار اللہ مرکزیہ نے گیسٹ ہاؤس تعمیر کیا جس کا ذکر تاریخ انصار اللہ جلد اول میں آچکا ہے۔تعمیر کمیٹی کا قیام جماعتی وسعت کے پیش نظر اس گیسٹ ہاؤس میں توسیع کی ضرورت محسوس ہورہی تھی لہذا حضرت صاحبزادہ مرزا طاہر احمد صاحب صدر مجلس کی تجویز پر جنوری ۱۹۸۱ء کے اجلاس عاملہ میں فیصلہ ہوا کہ گیسٹ ہاؤس کی توسیع اور دفتر انصار اللہ کی تشکیل نو کے لئے مندرجہ ذیل ارکان کی تعمیر کمیٹی قائم ہو جو دو ہفتوں کے اندر اپنی رپورٹ پیش کرے۔۱۔مکرم پروفیسر عبدالرشید غنی صاحب قائد مال صدر کمیٹی مکرم صاحبزادہ مرزا غلام احمد صاحب قائد اشاعت ۳- مکرم پروفیسر منور شمیم خالد صاحب قائد عمومی ممبر ممبر اس کمیٹی کا اجلاس ۲ فروری ۱۹۸۱ء کو ہوا جس میں موجودہ گیسٹ ہاؤس کی تزئین نو اور ایک نئے یونٹ