تاریخ انصاراللہ (جلد 2)

by Other Authors

Page 154 of 492

تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 154

۱۵۴ طرح کی جائے۔بعد ازاں صدر محترم نے اراکین مجلس عاملہ کی طرف سے فریم شدہ ایڈریس مکرم چوہدری صاحب کی خدمت میں پیش کیا۔اس کے بعد مکرم چوہدری شبیر احمد صاحب نے مکرم چوہدری صاحب کی واپسی کے سلسلہ میں اپنی ایک نظم ترنم سے پڑھ کر سنائی۔مطلع کا مصرعہ یہ تھا۔ع خوش آمدید مجلس انصار اللہ کے سفیر! آخر میں حاضرین کی چائے سے تواضع کی گئی اور صدر مجلس کی درخواست پر حضرت صوفی غلام محمد صاحب نے اجتماعی دعا کرائی۔(۵۲) نائب صدر مجلس کی طرف سے موصول شدہ مشورے اور تجاویز محترم نائب صدر صاحب مجلس نے جماعتوں اور مجالس میں جاکر تر بیتی تعلیمی اور تبلیغی نقطہ نگاہ سے حالات کا گہری نظر سے جائزہ لے کر مقامی مجالس انصار اور احباب جماعت کی راہنمائی کی اور ضروری ہدایات دیں اور بعض مفید مشورے بھی مرکز کو ارسال کئے۔حضرت مسیح موعود علیہ السلام کی کتب کے سلسلہ میں آپ نے لکھا کہ عام طور پر احباب کے گھروں میں حضور کی کتب تھوڑی یا زیادہ ضرور موجود ہیں لیکن ان کے بچے جو اردو نہیں جانتے ، (اگر چہ بعض اردو سمجھ لیتے ہیں لیکن پڑھ نہیں سکتے ) ان کے لئے انگلش اور دوسری زبانوں میں حضور کی کتب اور لٹریچر کی ضرورت ہے۔آپ نے مزید لکھا کہ میں نے ہر جگہ بچوں کو اردو پڑھانے کی طرف توجہ دلائی لیکن دوستوں نے زیادہ دلچسپی کا اظہار نہیں کیا حالانکہ ایسے بچے بھی ہیں جنہوں نے قاعدہ یسرنا القرآن اور قرآن مجید پڑھا ہوا ہے اور انہیں اردو پڑھانا آسان ہے۔مرکز اس بات کو بھی اپنے لائحہ عمل میں شامل کرے کہ انصار اپنی اولادوں کو اردو پڑھانا سکھائیں۔بیرونی مجالس سے خط و کتابت اور لٹریچر کے ضمن میں آپ نے لکھا کہ مندرجہ ذیل امور سامنے آئے یا احباب نے اس طرف توجہ دلائی ہے:۔بیرونی مجالس سے مرکز انگلش میں خط و کتابت کرے تاکہ ان ملکوں کے احمدی جو اردو نہیں جانتے وہ براہ راست مرکزی ہدایات کو پڑھ سکیں۔دستور اساسی کا انگریزی ترجمہ (بعد کی ترمیمات کو شامل کر کے چھپوایا جائے۔انگریزی میں لائحہ عمل چھپوا کر بھجوایا جائے۔کتاب راہ ہدی“ کا انگریزی ترجمہ چھپوا کر بھجوایا جائے۔مجالس کو انگریزی میں تربیتی اور تعلیمی امور سے متعلق پمفلٹس چھپوا کر بھجوائے جائیں۔