تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 127
۱۲۷ موجودگی میں مجلس عاملہ ضلع کی میٹنگ میں تبلیغ کے مؤثر طریقوں پر غور کر کے کئی اہم فیصلے کئے گئے۔ناظم آبا د کراچی۔۳۷۵ کی تعداد میں لٹریچر غیر از جماعت دوستوں نے لیا۔ساڑھے تین صد سے زائد غیر از جماعت دوستوں کو تبلیغ کی گئی۔۲۱۲۵ روپے کا لٹریچر خرید کر تقسیم کیا گیا۔تین اخبار نویں جلسہ سالانہ میں شامل ہوئے۔۶۰ افراد کتب سلسلہ پڑھ رہے تھے۔ایک دوست بیعت کر کے داخل سلسلہ ہوئے۔ڈرگ روڈ کراچی۔چار تبلیغی مذاکرے منعقد کئے گئے۔۲۱۰ غیر از جماعت احباب جلسہ سالانہ میں شامل ہونے کے لئے تشریف لائے۔۲۹ انصار با قاعدگی سے تبلیغ کرتے رہے۔عزیز آباد کراچی۔۲۲۵ احباب تک احمدیت کا پیغام پہنچایا۔پچپن ارکان نے اپنے رشتہ داروں کو تبلیغ کی۔دس غیر از جماعت احباب مرکز میں تشریف لائے۔ان میں سے دو بیعت کر کے سلسلہ احمدیہ میں شامل ہوئے۔۲۱ احباب زیر تبلیغ تھے۔سوا تین صد کے قریب لٹریچر کی کاپیاں غیر از جماعت احباب نے حاصل کیں۔بعض زیر تبلیغ دوستوں نے جلسہ سالانہ کی تقاریر کی بعض ٹیپس سنیں۔انور آباد ضلع لاڑکانہ۔تین ارکان کی اس چھوٹی سی مجلس نے آٹھ تبلیغی مذاکرات اور دوسلا ئیڈ لیکچروں کا اہتمام کیا۔دو تبلیغی وفود بھیجے گئے۔دس غیر از جماعت جلسہ سالانہ میں شامل ہوئے۔تمہیں احباب زیر تبلیغ رہے۔پانچ کو تبلیغی خطوط لکھے گئے۔پانچ دوستوں نے بیعت کی۔چالیس دوستوں کو لٹریچر دیا گیا۔سکھر۔ایک سو دس کتب و پمفلٹس غیر از جماعت احباب نے حاصل کئے۔اصلاح وارشاد کا جلسہ منعقد کیا گیا جس میں غیر از جماعت احباب نے بھی شمولیت اختیار کی۔شکار پور۔اس چھوٹی مجلس نے دو تبلیغی مذاکرے منعقد کئے۔۱۲۰ غیر احمدی احباب نے لٹریچر حاصل کیا۔تین احباب سے تبلیغی خط وکتابت ہوئی۔دو جلسہ سالانہ میں شامل ہوئے۔فیصل آباد۔شہر کے مختلف حلقوں میں میں اجلاس اصلاح وارشاد کے تحت منعقد کئے گئے۔ڈیڑھ صد سے زائد غیر از جماعت جن میں بعض عیسائی پادری اور طلباء بھی تھے۔ان میں شامل ہوئے اور دلچسپ سوالات پوچھے۔اجتماعات کو خطاب کرنے اور سوالات کے جوابات دینے کے لئے مرکز سے علماء تشریف لاتے رہے۔گیارہ سو افراد تک پیغام حق پہنچایا۔مغلپورہ ضلع لاہور۔سوال و جواب کی چار مجالس کا انعقاد کیا گیا جن میں غیر از جماعت احباب تشریف لائے اور اپنے سوالات کے جوابات حاصل کئے۔لاڑکانہ۔پچاس غیر از جماعت احباب نے لٹریچر حاصل کیا۔اصلاح وارشاد کے ایک جلسہ میں غیر از جماعت