تاریخ انصاراللہ (جلد 2) — Page 113
١١٣ ایک بھی فرقہ نہیں ہے جو ان کا مقابلہ کر سکے، اس واسطے اگر آپ اس صوبے کو عیسائی صوبہ بننے سے بچانا چاہتے تو فوری طور پر یہاں پانچ ہائر سیکنڈری سکول (انٹرمیڈیٹ کالج) کھولیں کیونکہ صرف جماعت احمدیہ ہے جو عیسائی مشنریز کا مقابلہ کرسکتی ہے۔سواتنا عظیم انقلاب بپا ہو گیا ہے وہاں۔غانا میں بڑے مسلمان ہیں تعداد کے لحاظ سے لیکن منتشر اور پراگندہ جن کا کوئی وقار اور کوئی مقام نہیں اور جماعت نے وہاں کام شروع کیا اور پیار کے ساتھ ان کے دل جیتنے شروع کئے۔دو جگہوں کا مجھے علم ہے جہاں شروع میں جب احمدی ہوئے تو ان کو اس قسم کے اسی طرح دُکھ اُٹھانے پڑے جس طرح بعض مقامات پر حضرت بانی سلسلہ عالیہ احمدیہ کے زمانہ میں احمدیت کی ابتداء میں جو احمدی اتکا دکا ہو جاتا تھا، گاؤں میں اُن کا حقہ پانی بند کر کے اُن کو دُ کھ پہنچائے جاتے تھے ہمارے ملک میں اور وہ ثابت قدم رہے۔تو ایک بڑی تبدیلی پیدا ہورہی ہے اور وہ ملک اس نتیجہ پر پہنچ چکا ہے جس کا وہاں اظہار بھی کیا گیا کہ جماعت احمد یہ اس مضبوطی سے مستحکم ہو چکی ہے کہ اسے اب نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔چنانچہ مسلمانوں کو بوجہ اس کے کہ وہ منتشر تھے اور اُن میں اتحاد نہیں تھا کہ کثرت کے باوجود ان کو وہاں کے لوگ نظر انداز کر رہے تھے اور کوئی اُن کو پوچھنے والا نہیں تھا، لیکن اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ احمدی مسلمانوں کو نظر انداز نہیں کریں گے۔افریقہ اور یورپ، کینیڈا اور امریکہ جہاں میں گیا ہوں ایک بنیادی چیز ہمیں یہ نظر آتی ہے کہ یہ سارے ممالک اور ان کی آبادیاں جو کچھ اُن کے پاس ہے ( مذہب اور اصول تہذیب واخلاق ) اُس سے مایوس ہوتی چلی جارہی ہیں اور اسلام کی طرف متوجہ ہو رہی ہیں۔اُن کی مشکل یہ ہے کہ صحیح اسلام اُن کے سامنے پیش نہیں کیا جا رہا۔“ اسلام ایک عظیم مذہب ہے حضور نے فرمایا کہ جو اللہ تعالیٰ کی نگاہ میں عزت پائے گا، وہی دنیا کی نگاہ میں بھی معزز بن جائے گا اور آج وہی خدا کے حضور عزت پائے گا جو قرآن کریم اور حضرت محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وسلم کی عزت کرنے والا ہوگا۔اسلام ایک عظیم مذہب ہے۔اسلام نام ہے سلامتی کا ، اسلام نام ہے امن کا ، اسلام نام ہے 666 حقوق کو قائم کرنے اور اُن کی حفاظت کا ، اسلام نام ہے نہ صرف حقوق انسانی کی حفاظت بلکہ حقوقِ اشیائے کائنات کی حفاظت کا کیونکہ اعلان کیا گیا رَحْمَةً لِلْعَلَمِيْنَ “ اسلام نام ہے مرد اور عورت کی مساوات اور برابری کا۔نبی کریم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم اپنی استعدادی طاقتوں کے لحاظ سے، اپنی اخلاقی رفعتوں کے لحاظ سے، اپنی روحانی عظمتوں کے لحاظ سے ایک فرد واحد ہیں کہ جس کے مقابلے