تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 55 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 55

55 555 مراد کلاتھ ہاؤس، محترمہ اہلیہ صاحبہ محترم قریشی افتخار احمد صاحب محتر مہ اہلیہ صاحبہ محترم رفیق احمد صاحب ساہی صدارت کے اور محترمہ حمیدہ بیگم صاحبہ بنت محترم سید احمد علی صاحب ، محترمہ اہلیہ صاحبہ محترم مولوی محمد اسماعیل صاحب دیا لگڑھی محترمہ نصرت صاحبہ بنت محترم خواجہ عبدالرحمن صاحب سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتی رہیں۔ملتان: ۱۹۲۸ء میں یہاں لجنہ قائم ہوئی۔ہجرت سے قبل محترمہ امتہ اللہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم : صلاح الدین صاحب (صدر) اور محترمہ حمیدہ خانم صاحبہ اہلیہ محترم شیخ مسعود احمد صاحب رشید گلگلتی (سیکرٹری) کو کام کا موقع ملا۔۱۹۴۷ء میں محترمہ زنیب حسن صاحبہ اہلیہ محترم ڈاکٹر محمود الحسن صاحب صدر تھیں پھر محترمہ اہلیہ صاحبہ محترم چوہدری رشید احمد خان صاحب بھی کچھ عرصہ کے لئے صدر مقرر ہوئیں۔۱۹۵۰ء میں ملتان شہر اور ملتان چھاؤنی الگ الگ حلقے بنا دیئے گئے۔ملتان شہر کی صدر محترمہ اقبال بیگم صاحبہ اہلیہ اخوند محمد اکبر خان صاحب اور آپ کے ساتھ محترمہ حمیدہ بیگم صاحبہ بنت محترم چوہدری محمد حسین صاحب اور محتر مہامتہ النصیر صاحبہ نے کام کیا۔ملتان چھاؤنی میں محترمہ امتہ الحفظ اختر صاحبہ پہلے صدر تھیں۔۱۹۵۵ء میں محترمہ امتہ الوہاب صاحبہ صدر مقرر ہوئیں اس سے پہلے آپ نائب صدر اور سیکرٹری مال بھی رہیں۔۱۹۵۱ء سے محترمہ محمودہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم انعام اللہ صاحب سیکرٹری مقرر ہوئیں۔جو تا حال ۱۹۷۱ء تک سیکرٹری ہیں۔اس سے پہلے ۱۹۴۷ء سے ۱۹۵۵ء تک آپ نے گوجرانوالہ میں بحیثیت سیکرٹری کام کیا۔یہ لجنہ بھی باقاعدہ ہر تحریک میں حصہ لینے کی کوشش کرتی ہے۔چٹا گانگ: صدر: محترمہ بیگم صاحبہ این ایم خان، محترمه زنیب حسن صاحبه محترمه خیر النساء صاحبه محترمه بیگم صاحبہ ڈاکٹر عبدالحمید صاحب۔محترمه محموده سعدی صاحبہ ۱۹۴۹ء سے ۱۹۶۶ء تک سیکرٹری کی حیثیت سے کام کرتی رہیں اور پھر