تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 534 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 534

534 دو عورتوں نے اسلام قبول کیا۔سیرالیون کے سالانہ جلسہ کے موقع پر لجنہ اماء اللہ نے ایک نمائش کا اہتمام کیا۔اس میں بہنوں کی بنائی ہوئی اشیاء رکھی گئیں۔مکرم مولوی محمد صدیق صاحب امرتسری کی تحریک (جو انہوں نے جلسہ سالانہ کے موقع پر کی ) پر احباب جماعت نے یہ نمائش دیکھی اور اس سے لجنہ کو کافی منافع ہوا ہے۔سالانہ رپورٹ لجنہ اماءاللہ نائیجیر یا ۱۹۵۸ء:- محترمہ سیکینه سیفی صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ نے رپورٹ بھجوائی کہ ہفتہ واری اجلاس: سال بھر ہفتہ واری اجلاس ہوتے رہے جن میں حضرت خلیفہ اسیح الثانی ایدہ اللہ تعالی کے ارشادات کے ترجمہ کے علاوہ اسباق نماز اور دعائیں سکھائی جاتی رہیں اور مختلف چندوں کی تحریک کی گئی۔دوران سال میں دو بچوں کو قرآن کریم ختم کروایا گیا۔تبلیغ :۔شروع سال میں یہ پروگرام بنایا گیا کہ عورتیں گروپ کی صورت میں جا کر تبلیغ کریں اور لٹریچر فروخت کریں یا مفت تقسیم کریں۔یہ پروگرام پہلے ماہوار پھر پندرہ روزہ کر دیا گیا اور خدا کے فضل سے اس میں کافی کامیابی ہوئی۔لٹریچر فروخت کرنے کے علاوہ زبانی تبلیغ بھی کی گئی۔ہر ہفتہ قریباً پانچ درجن اخبار ٹر تھ مفت تقسیم ہوتے رہے۔جل مصلح موعود :- :۔ماہ فروری میں جلسہ مصلح موعود اہتمام کے ساتھ منعقد کیا گیا۔اس میں لجنہ کی ممبرات نے بڑی دلچسپی سے حصہ لیا۔ممبرات کافی تعداد میں شامل ہوئیں۔قریباً سب نے سبز کپڑے پہنے ہوئے تھے۔اس دن سلسلہ کا لٹریچر فروخت کرنے کا بھی انتظام کیا۔اکثر بہنوں نے کافی کتابیں خریدیں۔الفضل ۲۷۔دسمبر ۱۹۵۸ء صفحه ۳ الفضل ۱۳ مارچ ۱۹۵۸ء صفحہ ۵