تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 429 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 429

429 ۳۔تیسری سکیم بچوں کا ایک سکول جاری کرنے کی تھی جو کہ میرے مرکز میں موجود نہ ہونے کی وجہ سے اور استانی نہ ملنے کی وجہ سے جاری نہ ہو سکا۔اب انشاء اللہ تعالیٰ جلد جاری ہو جائے گا۔۴۔چونکہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کو دیر سے ایک انسپکٹرس کی ضرورت تھی۔سواس سال استانی میمونی صوفیہ صاحبہ سکول سے ریٹائر ہونے پر لجنہ کی انسپکٹرس مقرر کی گئی ہیں جو وقتا فوقتا بیرونی لبنات میں دورے کر کے ان کی تنظیم کریں گی اور نئی لجنات قائم کریں گی۔آخر میں آپ نے فرمایا کہ تمام لجنات کو چاہیئے کہ وہ ہر وقت اور مکمل رپورٹ بھجوایا کریں اور کوشش کریں کہ تمام لجنات ایک دوسری سے سبقت لے جائیں۔چندہ مسجد ہالینڈ اور چندہ سکنڈے نیوین مشن کو جلد سے جلد پورا کرنے کی کوشش کریں۔آپ کے بعد علی الترتیب محترمہ بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا حفیظ احمد سیکرٹری نمائش، محترمه امۃ الرشید شوکت صاحبہ سیکرٹری اصلاح وارشاد، محترمہ کلثوم باجوہ صاحبہ نگران صنعتی سکول ربوه، مکرمہ امۃ الرحیم صاحبہ عطیہ سیکرٹری لجنات بیرون پاکستان ، عاجزہ امتہ اللطیف سیکرٹری ناصرات الاحمدیہ مکرمہ امۃ اللہ خورشید صاحبہ مدیرہ مصباح اور محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ انسپکٹرس نے اپنی اپنی رپورٹیں پیش کیں۔حفظ قرآن کے مقابلہ کے بعد حدیث وفقہ کے موٹے موٹے مسائل کا مقابلہ ہوا۔حدیث وفقہ میں اول امتہ الحمید بنت محترم عبدالرحیم صاحب در ویش قادیان اور دوم طلعت صاحبہ رہیں۔کتب حضرت مسیح موعود میں اول اہلیہ صاحبہ شیخ عبدالواحد صاحب اور دوم رضیہ سلطانہ رہیں۔دوسرا اجلاس لجنہ اماءاللہ کی گیارھویں مجلس شوری:۔دو بجے مجلس شوری کی کارروائی زیر صدارت سیدہ ام ناصر صاحبہ رضی اللہ عنہا شروع ہوئی۔مندرجہ ذیل لجنات کی نمائندگان شامل ہوئیں:۔