تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 390
390 مقرر کیا۔یہ امتحان ۲۵ نومبر کو منعقد ہوا۔کل ۸۴ ممبرات شامل ہوئیں اور سب کامیاب قرار پائیں۔اول مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ میاں عبدالقیوم صاحب کوئٹہ محترمہ ناصرہ سلطانہ صاحبہ اہلیہ مکرم غلام احمد صاحب عطاء محمد آباد داسٹیٹ سوم محترمہ عائشہ صادقہ بنت شیخ عبدالقادر صاحب لاہوررہیں۔رمضان میں تعلیم القرآن کلاس:۔سال گذشتہ کی طرح امسال بھی رمضان المبارک کے مہینہ میں لجنہ مرکزیہ کے زیر اہتمام تعلیم القرآن کلاس منعقد کی گئی۔پڑھائی ۲۴ را پریل کو شروع ہوئی۔۲۹؍ رمضان کو طالبات کو فارغ کر دیا گیا۔کلاس کی عمومی نگران استانی محمد بی صاحبہ مرحومہ تھیں۔مولوی رشید احمد صاحب چغتائی ،مولوی غلام باری صاحب سیف ، عاجزه امته اللطیف امتۃ الرشید صاحبہ بی اے بی ٹی منظور النساء صاحبہ ایم۔اے اور امتہ المجید صاحبہ ایم۔اے نے کلاس کو مختلف مضامین پڑھائے اور لیکچر دیئے۔امتہ الحمید بنت عبدالرحیم صاحب درویش اول اور امتہ الحفیظ صاحبہ اہلیہ کیپٹن خادم حسین صاحب دوم اور جمیلہ ثروت صاحبہ سوم رہیں۔باقی کامیاب طالبات کے نام مندرجہ ذیل ہیں:۔ا۔بشری بنت میاں عطاء اللہ صاحب ۲۔امتہ الودود بنت بشیر احمد صاحب بھٹی کلثوم اختر بنت عبدالعزیز صاحب۔نذیر فاطمہ بنت چوہدری فقیر محمد صاحب ۵- اقبال بیگم بنت چوہدری عزیز الدین صاحب ۶۔خدیجہ بیگم بنت حاجی نواب خانصاحب ے۔امتہ السمع بنت استانی امتہ العزیز عائشه صاحبه - صالحہ بیگم بنت چوہدری فضل احمد صاحب لجنہ اماءاللہ کراچی کے دفتر کا افتتاح:۔۱۹۵۵ء میں لجنہ اماءاللہ کراچی کے دفتر کا باقاعدہ افتتاح ۱۹ ستمبر کو حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ کے بابرکت ہاتھوں سے ہوا۔اس موقع پر لجنہ اماءاللہ کراچی کی وزیٹرز بک (Visitors Book) کا آغاز بھی کیا گیا۔چنانچہ سب سے پہلی عبارت جو حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ کے حکم پر حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے تحریر فرمائی اس کا عکس نیچے دیا جاتا ہے۔