تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 389
389 تحت مختلف چندے جمع کئے گئے جن میں حضور کے سفر یورپ کا چندہ ، چندہ مسجد ہالینڈ تعمیر ہال کا چندہ اور چندہ ممبری شامل ہیں۔خدمت خلق کے شعبہ کے تحت بلا امتیاز مذہب وملت غرباء کوکھانا کھلا دیا گیا۔ان کے لئے کپڑوں، بیماروں کے لئے علاج اور طلبہ کے لئے کتب کا انتظام کیا گیا۔وفات کے مواقع پر تعزیت کے علاوہ کھانا دینے کا اہتمام کیا گیا۔تربیت کے لئے باقاعدہ اجلاس ہوتے رہے جن میں مختلف موضوعات پر تربیتی مضامین پڑھے گئے۔اور ضروری امور کی طرف توجہ دلائی جاتی رہی لے تقاریب :۔ا۔ارجون کو دمشق سے آئی ہوئی احمدی بہن محترمہ عاصمہ صاحبہ ( مکرم سلیم جابی صاحب کی چھوٹی بہن ) اور ماریشس سے آئی ہوئی محترمہ نصیرہ نزہت صاحبہ اہلیہ مبلغ ماریشس مکرم حافظ بشیر الدین عبیداللہ صاحب کے اعزاز میں ٹی پارٹی دی گئی۔یہ پارٹی محترمہ بیگم صاحبہ صاحبزادہ ڈاکٹر مرزا منور احمد صاحب کے ہاں دی گئی۔-۲- یکم دسمبر ۱۹۵۵ء کوامتہ المجید صاحب اہلیہ شیخ نصیر الدین احمد صاحب مبلغ افریقہ اپنے شوہر کے ساتھ افریقہ جارہی تھیں۔چونکہ ان کی روانگی کا پروگرام اچانک بن گیا۔اس لئے الوداعی پارٹی تو نہ دی گئی البتہ انہیں بطور تحفہ دیا چہ تفسیر دیا گیا۔۳- ۱۲ اکتو بر کومحترمہ بیگم صاحبہ چوہدری خلیل احمد صاحب ناصر مبلغ امریکہ کو الوداعی پارٹی دی گئی۔ایڈریس پیش کیا گیا جس کے جواب میں انہوں نے مختصر تقریر کرتے ہوئے درخواست دعا کی۔۴- محترم سید داؤ د احمد صاحب معہ بیگم صاحبہ کے لنڈن جانے پر ان کی بیگم صاحبہ صاحبزادی سیدہ امتہ الباسط صاحبہ کو الوداعی پارٹی دی گئی۔بیرونی لجنات کی ممبرات جو شوری پر آئی ہوئی تھیں وہ بھی اس میں شامل ہوئیں۔امتحان:- اس دفعہ لجنہ کے زیر اہتمام امتحانوں کے لئے کتاب ”نبیوں کا سردار مقرر کی گئی۔اول اور دوم آنے والیوں کے لئے الشرکۃ الاسلامیہ لمیٹڈ ربوہ نے خاص انعام ( کتابوں کی صورت میں ) کے رجسٹر کا رروائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ا مصباح جنوری تا دسمبر ۱۹۵۵ء