تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 374 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 374

374 افسوس ہے کہ ایک لمبے عرصے کی نصیحت کے باوجود ابھی تک ہماری جماعت عورتوں کے حقوق پر پوری طرح کار بند نہیں ہوئی۔کثرت سے اس قسم کی شکایات موصول ہوتی رہتی ہیں کہ خاوند اگر دوسری شادی کرتے ہیں تو پہلی بیوی کے حقوق ادا نہیں کرتے۔اس کی معیشت کے سامان مہیا نہیں کرتے۔اخراجات نہیں دیتے اور اس طرح نہ صرف اسے تکلیف ہوتی ہے بلکہ اس کی اولا د بھی آوارہ ہو جاتی ہے۔مرد یا درکھیں کہ عورت ایک مظلوم ہستی ہے۔اس کے ساتھ محبت اور شفقت کے سلوک سے اللہ تعالیٰ کی رضا حاصل ہوتی ہے۔خصوصاً طلاق اور خلع کے موقعہ پر مردوں کی طرف سے اچھے اخلاق کا مظاہرہ نہیں ہوتا۔۔۔مردوں کو اپنے رویہ میں اصلاح کرنی چاہئے ورنہ مرد اور عورتیں دونوں اس بشاشت سے محروم ہو جائیں گے جوان میں اسلام پیدا کرنا چاہتا ہے۔ا الفضل یکم جنوری ۱۹۵۴ء و الاذهار لذوات الخمار صفر ۴ ۱۵ تا۱۵۶