تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 375 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 375

375 ۱۹۵۵ء حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی علالت اور سفر یورپ حضرت اماں جی صاحبہ حرم حضرت خلیفۃ ای الاول کی وفات رت خلیفہ مسیح الاول کی وفات اب ۱۹۵۵ء شروع ہوتا ہے۔اس سال کا اہم ترین واقعہ سید نا حضرت خلیفتہ المسیح الثانی کی تشویشناک علالت اور حضور کا سفر یورپ ہے بغرض علاج اختیار فرمایا۔اس سفر میں جو کئی لحاظ سے تاریخی اہمیت کا حامل ہے لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کی صد ر حضرت سیدہ ام ناصراور جنرل سیکرٹری حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ کو بھی حضور کے ہمراہ جانے کا شرف حاصل ہوا۔ان کے بعد جنرل سیکرٹری کی اہم ذمہ داری محترمه سیده نصیرہ بیگم صاحبہ اہلیہ صاحبزادہ مرزا عزیز احمد صاحب نے خوش اسلوبی کے ساتھ سرانجام دی۔امسال سلسلہ کے متعدد بزرگ رحلت فرما گئے جن میں حضرت اماں جی صغری بیگم صاحبہ حرم حضرت خلیفہ اسی الاول رضی اللہ عنہ کا نام خاص طور پر قابل ذکر ہے۔عہدہ داران لجنہ اماءاللہ مرکزیہ حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ صدر نائب صدر محترمہ بیگم صاحبزادہ مرزا منوراحمد صاحب جنرل سیکرٹری حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نائب سیکرٹری سیده نصیرہ بیگم صاحبه سیکرٹری مال مکرمه استانی میمونه صوفیه صاحبه سیکرٹری نمائش سیکرٹری تبلیغ مکرمہ استانی امۃ العزیز عائشہ صاحبہ مکرمہ امۃ الرشید شوکت صاحبه