تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 350
350 متفرق مساعی روز نامہ الفضل“ پر پابندی:۔66 ۲۷ فروری کو احمدیوں کے خلاف فسادات کے نتیجہ میں بعض دیگر اخبارات کے ساتھ ہی الفضل“ کو بھی حکومت نے ایک سال کے لئے بند کر دیا۔چنانچہ اس کے بعد روز نامہ اصلح کراچی کو ایک سال تک جماعت احمدیہ کے ترجمان کی حیثیت سے خدمت کرنے کا موقع ملا۔اس عرصہ میں بجنات کی رپورٹیں بھی امصلح کراچی میں شائع ہوتی رہیں۔سالانہ بجٹ :۔ماہ مئی میں مجلس عاملہ لجنہ مرکزیہ کے اجلاس میں لجنہ مرکزیہ کو سالانہ بجٹ آمد وخرج منظور کیا گیا۔جو ۲۶۲۴ روپے پر مشتمل تھا۔مصباح کا سالانہ بجٹ ۳۷۲۰ روپے تھا جبکہ آمدنی متوقع ۲۷۴۴ روپے تھی۔ا لجنات کی رپورٹیں:۔اس سال مندرجہ ذیل مقامات کی لجنات کی رپورٹیں شائع ہوئیں:۔ربوہ، رحیم یارخان، حیدر آباد سندھ، چکوال، ملتان چھاؤنی، قلعہ صوبا سنگھ، چانگریاں مانگا، پشاور، ملتان شہر، چٹاگانگ، راولپنڈی، چک نمبر ۳۱۲ کتھووالی، گوجرہ، شیخو پورہ، منٹگمری (ساہیوال) مونگ، رسالپور۔۲ تعلیم القرآن کلاس کا التواء:- اس سال بعض ناگزیر وجوہات کی بناء پر ماہ رمضان المبارک میں تعلیم القرآن کلاس منعقد نہیں کی جاسکی۔ے رجسٹر کارروائی لجنہ مرکزیہ مصباح ستمبر ۱۹۵۳ء صفحه ۴۰۳۹