تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 326
326 صاحبہ بھی شامل تھیں۔1 اس ملاقات سے قبل ۲۵۔فروری کو حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے محترمہ فاطمہ جناح صاحبہ کو ایک تار دیا اس میں انہیں دورہ لائل پور کے دوران ربوہ آنے اور احمدی خواتین سے خطاب کرنے کی دعوت دی مگر وہ اپنی مصروفیت کی وجہ سے ربوہ آنے کے لئے وقت نہ نکال سکیں۔صاحبزادی سیدہ امتہ النصیر صاحبہ کی شادی:۔محترم سیده است انصیر بیگم صاحب بن خلیفہ مسیح الثانی رضیاللہ تعالی عنہ ) کی شادی خانہ آبادی ۲۷ / جنوری ۱۹۵۲ء کومحترم پیر معین الدین صاحب کے ساتھ ہوئی۔سے محترمہ صاحبزادی امتہ النصیر بیگم صاحبہ بھی چھوٹی عمر سے ہی لجنہ اماءاللہ کے مختلف عہدوں پر کام کرتی چلی آرہی ہیں۔رمضان المبارک :۔رمضان المبارک کے شروع ہونے پر حسب معمول اس دفعہ بھی نہ صرف ربوہ اور اس کے تمام محلہ جات میں بلکہ بیرونی لجنات میں بھی قرآن کریم کا درس اور اس کا ترجمہ سنانے کا انتظام کیا گیا۔مسجد مبارک ربوہ کے مرکزی درس القرآن میں بھی خواتین کثیر تعداد میں شامل ہوتی رہیں سے جامعتہ المبشرین کی عمارت کے لئے چندہ جامعتہ المبشرین کی عمارت کے لئے چندہ کی تحریک میں بجنات اماء اللہ نے بھی حصہ لیا چنانچہ لجنہ اماءاللہ کوئٹہ کے حلقہ مسجد احمد یہ اور حلقہ اسلام آباد نے چندہ جمع کیا ہے لجنہ اماءاللہ لا ہور کا انتخاب:۔۱۳ مئی ۱۹۵۲ء کو جنرل سیکرٹری حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی کی زیر صدارت لجنہ لا ہور کی عہدیداران کا انتخاب ہوا اور مندرجہ ذیل عہدیدار منتخب ہوئیں۔مصباح اپریل ۱۹۵۲ء ص ۴۲ ۲ رجسٹر کار روائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ۳ الفضل ۱۸ جون ۱۹۵۲ء ص ۵ کالم ۴ ۴ الفضل ۲۷ را گست ۱۹۵۲ء ص ۶