تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 325
325 جماعت بہت قلیل ہے اور احمدی بہنیں دور دور رہتی ہیں اس لئے ان سے رابطہ قائم رکھنا مشکل ہوتا ہے تاہم ان کی تعلیم وتربیت کے لئے کوشش کی جاتی ہے۔ایک لڑکی اور ایک لڑکے کو قرآن کریم پڑھایا اور مسنونہ دعائیں سکھائیں۔ایک اور لڑکی جو دور رہتی ہے اس کو ہفتہ میں دو تین بار نماز کا ترجمہ ملائی زبان میں لکھ کر ارسال کیا جاتا ہے وہ پھر دیگر احمدی عورتوں کو جمعہ کے روز اس کی مدد سے پڑھاتی ہے۔دولڑ کیاں قاعدہ میسر نا القرآن پڑھنے کے بعد اب قرآن مجید پڑھ رہی ہیں۔دو بھائی بہن قرآن مجید کاملا ئی ترجمہ پڑھتے ہیں ! متفرقات ۱۹۵۲ء مسٹر روز ویلٹ سے ملاقات اور قرآن مجید کا تحفہ مورخه ۲۵ فروری کو لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے ایک وفد نے حضرت سیدہ مریم صدیقہ مدظلہ العالی کی سرکردگی میں ربوہ سے لاہور جا کر مسز روز ویلٹ (سابق صدر امریکہ کی اہلیہ محترمہ ) سے ملاقات کی اور انہیں سلسلہ عالیہ احمدیہ اور لجنہ اماءاللہ کی تنظیم کے متعلق معلومات بہم پہنچا ئیں۔وفد نے انہیں ربوہ آنے کی دعوت بھی دی اور ترجمہ قرآن مجید انگریزی کی ایک جلد بھی تحفہ کے طور پر پیش کیا جسے انہوں نے شکریہ کے ساتھ قبول کیا۔ہے محترمہ فاطمہ جناح سے ملاقات ۹ / مارچ بروز اتوار لجنہ اماءاللہ کے ایک وفد نے حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی کی سرکردگی میں لائل پور کے مقام پر بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کی ہمشیرہ محترمہ فاطمہ جناح صاحبہ سے ملاقات کی اور ان کو تحفہ انگریزی ترجمۃ القرآن کی ایک جلد پیش کی جسے انہوں نے مسرت اور احترام کے ساتھ قبول کیا۔وفد نے لجنہ اماءاللہ کی تنظیم اور اس کی تعلیمی اور فلاحی سرگرمیوں کے متعلق بھی انہیں واقفیت بہم پہنچائی۔اس وفد میں حضرت سیدہ مہر آپا مدظلہ العالی اور حضرت سیدہ ام داؤد مصباح نومبر، دسمبر ۱۹۵۲، ص ۶۳ ۶۴۷ مصباح مارچ ۱۹۵۲ء ص ۴