تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 249
249 صدر محترمه مسز شاه صاحبه نائب صدر محترمه استانی سردار بیگم صاحبه محترمه مسز بشیر صاحبه سیکرٹری ۱۹۶۸ء میں عہد یداران میں کسی قدر تبدیلی ہوگئی۔صدر سیکرٹری محترمه مسز شاه صاحبه محترمہ رضیه در دصاحبه ہر ماہ لجنہ اماءاللہ جامعہ نصرت کے باقاعدہ اجلاس منعقد ہوتے ہیں جن میں سٹاف اور طالبات علمی و مذہبی مضامین پڑھتی ہیں۔مرکز سے آمدہ تمام ہدایات پر عمل کروایا جاتا ہے۔ہر مالی تحریک میں پیش پیش حصہ لیتی ہیں۔نیز اجتماع ، جلسہ سالانہ کے موقع پر اپنی خدمات پیش کرتی ہیں۔سالانہ اجتماع کے تمام پروگراموں کے لئے طالبات کو تیاری کروائی جاتی ہے۔ہر مقابلہ میں اکثر اول اور دوم انعامات حاصل کرتی ہیں۔لجنہ جامعہ نصرت کی نمایاں سرگرمیاں :۔۱۹۶۵ء کی پاک بھارت جنگ میں مندرجہ ذیل اشیاء فوج کو بھجوائیں۔قرآن مجید دو درجن ، پتلونیں دو درجن ، تیل ایک ٹین ، صابن ایک من، رضائیاں ایک درجن، فوجی وردیاں ایک درجن اور ایک درجن اونی سویٹر بن کر بھجوائے گئے۔جلسہ تقسیم انعامات:- جلسہ تقسیم اسناد سے قبل ہر سال اول و دوم آنے والی طالبات کو انعامات دیئے جاتے تھے تا دوسری طالبات کے دلوں میں بھی ترقی کرنے کا جذبہ پیدا ہو۔چنانچہ مندرجہ ذیل بزرگ ہستیوں نے اس تقریب کی صدارت فرمائی اور اپنے دست مبارک سے انعامات تقسیم فرمائے۔۱۹۵۲ء ۱۹۵۳ء ۱۹۵۵ء حضرت بیگم صاحبہ حضرت میرمحمد الحق صاحب حضرت خلیفہ اسیح الثانی رضی اللہ تعالیٰ عنہ مسز لال پرنسپل لا ہور کالج برائے خواتین