تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 86
86 کے ساتھ خاندان حضرت مسیح موعود کی خدمت میں حصہ لیا۔تین دن جماعت کی طرف سے مہمان نوازی کی گئی۔اندرونِ خانہ کے تمام انتظامات لجنہ اماءاللہ کے سپرد تھے۔مختلف انتظامات کے لئے خواتین کی ڈیوٹیاں مقرر تھیں۔لجنہ اماءاللہ کی مبرات بڑی سرگرمی سے اپنے فرائض کو ادا کرتی رہیں۔لجنہ اماءاللہ کوئٹہ کی سرگرمیاں : حضرت خلیفتہ المسیح الثانی نے ماہ رمضان المبارک میں درس قرآن کریم کا مبارک سلسلہ شروع فرمایا لجنہ اماءاللہ کوئٹہ کی اکثر ممبرات باقاعدگی کے ساتھ حضور کے درس میں شامل ہونے کی سعادت حاصل کرتی رہیں۔رات کو نماز تراویح میں بھی شامل ہوتیں۔چار ممبرات رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں مسجد احمدیہ میں معتکف ہوئیں اور اس طرح رمضان کی برکات اور حضور اقدس کے درس سے مستفید ہوتی رہیں۔رمضان کے آخری عشرہ میں حضرت ڈاکٹر حشمت اللہ خاں صاحب روزانہ حلقہ مسجد احمد یہ میں تشریف لاکر درس دیتے رہے۔ا لجنہ اماءاللہ کوئٹہ نے ۲۔فروری کو جلسہ یوم مصلح موعود منعقد کیا نیزے۔مارچ کو ایک تبلیغی جلسہ بھی منعقد کیا۔حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مدظلہ العالی بھی اس سفر میں حضور کے ہمراہ کوئٹہ تشریف لے گئی تھیں۔۱۰۔اگست کو حضرت سیدہ نواب مبارکہ بیگم صاحبہ مدظلہا کی صدارت میں لجنہ اماءاللہ کوئٹہ کا ایک جلسہ مسجد احمدیہ میں منعقد ہوا۔لجنہ کوئٹہ کی طرف سے محترم خواتین کی خدمت میں سپاسنامہ پیش کیا گیا اور آپ کی کوئٹہ میں آمد پر اظہار مسرت کرنے کے بعد لجنہ اماءاللہ کوئٹہ کے کام کا ایک مختصر خاکہ پیش کیا گیا۔اس موقعہ پر حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہا جنرل سیکرٹری لجنہ مرکزیہ نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا:۔”جو کام لجنہ اماءاللہ کو ئٹہ کر رہی ہے بہت اچھا ہے۔جس کام کی ابتداء اچھی ہو اس کے اچھا ہونے کی بہت زیادہ اُمید ہوتی ہے۔آپ نے قرونِ اولیٰ کی خواتین کی قربانیوں کا ذکر کرتے ہوئے فرمایا ”آپ تمام کا بھی یہی فرض ہے کہ آپ بھی وہی نمونہ دکھا ئیں جو کہ آنحضرت صلے اللہ علیہ وسلم له الفضل ۲۶ ستمبر ۱۹۴۸ء الفضل ۲۰ مارچ ۱۹۴۸ء صفحہ ۶