تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 550
550 تھا۔سیرالیون ، انڈونیشیا وغیرہ میں۔۱۹۵۶ء اور ۱۹۵۸ء میں انڈو نیشیا کی احمدی جماعتوں کی سالانہ کانفرنس کے موقع پر ناصرات الاحمدیہ کے جلسے بھی منعقد ہوئے۔ان میں ناصرات کی عہدیداروں نے بھی اپنی رپورٹیں پیش کیں۔1 ۱۹۵۷ء میں رمضان المبارک کے مہینہ میں مغربی جاوا کے شہر گا روت میں ناصرات کا پندرہ روزہ تربیتی کیمپ لگایا گیا۔روزانہ چار گھنٹے مختلف موضوعات پر مثلاً عبادت، اخلاق، تاریخ اسلام، سلسلہ احمدیہ کے عقائد اور ابتدائی فقہی مسائل پر لیکچر ہوتے رہے۔تقاریر کی مشق کروائی گئی اور آخر میں امتحان لیا گیا۔۲ ا الفضل ۶ مئی ۱۹۵۶ء صفحه ۳ و الفضل ۲۳۔ستمبر ۱۹۵۸ء صفحه ۳ الفضل ۱۱ اپریل ۱۹۵۷ء صفحه ۳