تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 551 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 551

551 ضمیمہ تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد اول قارئین کی نظر میں:۔-۱- محترمہ امة الحفيظ صاحبہ صدر لجنہ اماءاللہ انگلستان :- یہ ایک ایسی خدمت اور ایسا کارنامہ آپ نے سرانجام دیا ہے کہ احمدی نسلیں رہتی دنیا تک آپ کی ممنون احسان اور دعا گور ہیں گی۔انشاء اللہ تعالیٰ -۲ محترمہ سلیمہ نذیر صاحبہ جنرل سکرٹری لجنہ اماءاللہ لنڈن :- " آپ کی طرف سے ارسال کردہ چالیس جلد تاریخ لجنہ اماءاللہ بذریعہ محتر مہا کبری صاحبہ مل گئی ہیں۔جزاک اللہ احسن الجزاء۔اللہ تعالیٰ ہر رنگ میں بہتر سے بہتر اجر سے نوازے کہ آپ نے یہ کتاب لکھ کر ایک بڑا احسان کیا ہے۔اس کے پڑھنے سے بہت سی بہنوں میں جذبہ عمل اور جن میں سستی ہے ان میں چستی اور قربانی کا شوق پیدا ہوگا۔اللہ تعالیٰ ہمیں توفیق دے کہ پہلوں کے نقش قدم پر چلیں اور دینداری وقربانی میں کسی طرح ان سے پیچھے نہ رہیں۔آمین آپ کو اس خاکسار کی طرف سے اس بے بہا تالیف پر مبارکباد عرض ہے۔اللہ تعالیٰ آپ کی عمر میں برکت اور صحت دے۔آمین - محترمہ ناصرہ ندیم خان صاحبہ کنگسٹن انگلستان : 66 تاریخ لجنہ پڑھنے کا موقع ملا۔آئمکر مہ نے یہ کام کر کے لجنہ پر احسان کیا ہے۔ہر قسم کے حالات کو محفوظ کرنے کی پوری کوشش کی گئی ہے۔اس کے پڑھنے سے ابتدائی لجنات اور کارکنات کا حسین تصور ذہن پر نقش ہوتا ہے اور ان کی قربانیوں سے روح لطف اندوز ہوتی ہے اور ایک نئے جوش