تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 459 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 459

459 ۱۹۵ء فضل عمر جونیئر ماڈل سکول کا اجراء انڈسٹریل سکول کے لئے گیلری کی تعمیر مسجد جرمنی کے لئے مالی قربانی:۔اب لجنہ اماءاللہ ۱۹۵۷ء میں داخل ہوتی ہے۔اس سال اسے جو تعمیری کام کرنے کی اللہ تعالیٰ نے توفیق بخشی ان میں سے ایک اہم کام فضل عمر جونیئر ماڈل سکول کا اجراء ہے جہاں پر صحت مندانہ ماحول میں ننھے منے بچوں کو تعلیم دینے اور ان کی تربیت اور صحت وصفائی کا خاص اہتمام کیا گیا۔اسی سال انڈسٹریل سکول کے لئے گیلری بھی تعمیر کی گئی اور مسجد ہیمبرگ جرمنی کی تعمیر میں بھی احمدی خواتین کو مالی قربانی پیش کرنے کی توفیق حاصل ہوئی۔ہدیداران ۱۹۵۷ء صدر جنرل سیکرٹری نائب جنرل سیکرٹری حضرت سیدہ ام ناصر صاحبہ حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ سیده نصیرہ بیگم صاحبہ سیکرٹری مال و انسپکٹرس استانی میمونه صوفیه صاحبه سیکرٹری تعلیم و تربیت بیگم مرز امنوراحمد صاحب نائب سیکرٹری تعلیم وتربیت صفیہ ثاقب صاحبہ سیکرٹری اصلاح وارشاد امۃ الرشید شوکت صاحبه