تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 458 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 458

458 سیده مرحومہ نہایت مخلص اور سلسلہ کی خدمات میں بہت دلچسپی رکھنے والی تھیں۔سیالکوٹ کی لجنہ کی روح رواں تھیں۔گرلز ہائی سکول سیالکوٹ جو جماعت احمدیہ کے زیر اہتمام جاری ہے۔اس کی نگرانی کے فرائض بھی آپ کے سپرد تھے اور آپ نے نہایت قابلیت کے ساتھ سکول کے انتظامات کی نگرانی کی۔ایک شادی کی تقریب میں آپ شامل تھیں۔بہت سی دوسری مستورات بھی آئی ہوئی تھیں کہ اچانک مکان کی چھت گر گئی۔اور اس تقریب میں شامل ہونے والے چھت کے نیچے دب گئے۔شادی ماتم کی صورت اختیار کر گئی۔بہت سے زخمی ہوئے اور چار جانوں کا اس دردناک حادثہ میں نقصان ہوا۔جن میں سیدہ مرحومہ بھی تھیں۔آپ کی وفات پر لجنہ اماءاللہ مرکز یہ اور لجنہ سیالکوٹ نے تعزیتی قراردادیں پاس کیں۔اے محترمہ بیگم میر حمید اللہ صاحب کوئٹہ:۔نعیمہ بیگم صاحبہ اہلیہ میر حمید اللہ صاحب مرحوم کوئٹہ میں رمضان کے مہینہ میں اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے وفات پاگئیں۔انا للہ وانا الیہ راجعون۔آپ نماز اشراق ادا کر کے مرزا محمد صادق صاحب کے گھر درس قرآن مجید کے لئے گئیں۔تمام عورتیں جمع تھیں۔درس ساڑھے دس بجے شروع کیا اور صرف اللہ کا لفظ منہ سے نکلا۔قرآن مجید ہاتھ میں رہ گیا اور شہادت کی انگلی قرآن مجید پر اور خود وفات پا گئیں۔مرحومہ بہت نیک اور صالحہ خاتون تھیں۔ہے ل الفضل ۲۲۔دسمبر ۱۹۵۶ء صفحہ ۶ ۲ مصباح جون ۱۹۵۶ء صفحه ۲۴