تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 391
391 بسم الله الرحمن الرحيم نحمده ونصلى على رسوله الكريم وعلى عبده المسيح الموعود خدا کے فضل اور رحم کے ساتھ هو الناصر الحمد للہ آج ۱۹ ستمبر ۱۹۵۵ء کو لجنہ اماء اللہ کراچی کے مرکزی دفتر کا افتتاح ہوا ہے۔اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ لجنہ اماءاللہ کراچی کی عہدہ داروں اور تمام ممبرات کو صحیح رنگ میں کام کرنے کی توفیق ملے اور دفتر کا قیام ان کے لئے مزید ترقیات کا موجب ہو۔دن دونی رات چوگنی ترقی کریں اور لجنہ اماءاللہ کے قیام کا جو صحیح مقصد ہے کہ نظام احمدیت کی عمارت کی ہر عورت ایک مضبوط اینٹ بنے وہ مقصد ان کے ذریعہ پورا ہو۔آمین اللھم آمین مریم صدیقہ ام مرزا ناصر احمد - آمنہ طیبہ امته الجمیل جنرل سیکرٹری لجنہ اماءاللہ ۱۹-۹-۵۵ امته المتین احمد یہ گرلز ہائی سکول سیالکوٹ کا جلسہ تقسیم انعامات:- محمودہ بیگم احمد یہ گرلز ہائی سکول سیالکوٹ شہر کا جلسہ تقسیم انعامات زیر صدارت محترمہ بیگم تقی صاحبہ منعقد ہوا۔تلاوت قرآن کریم کے بعد ہیڈ مسٹریس صاحبہ نے سالانہ رپورٹ پڑھی۔اور مکالمے پیش کئے گئے۔سکرٹری صاحبہ لجنہ مقامی نے اس سکول کے قیام کے مقاصد پر روشنی ڈالی۔آخر میں صدر صاحبہ نے انعامات تقسیم کئے۔سیلاب زدگان کی امداد:۔۱۹۵۵ء میں مغربی پاکستان کے بعض حصے سیلاب کی زد میں آگئے تھے۔سیلاب زدگان کی مدد کے لئے بہت سی لجنات نے بھی چندہ دیا۔اور کپڑے فراہم کئے۔چنانچہ لجنہ اماءاللہ کراچی نے له مصباح دسمبر ۱۹۵۵ء صفحه ۳۸