تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 169 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 169

169 ابھی تک عورتوں کی طرف سے صرف ۷۸ ہزار روپیہ چندہ جمع ہوا ہے۔مسجد کا ماڈل بھی ہالینڈ مشن کے انچارج مبلغ صاحب نے بنوا کر لجنہ اماءاللہ کو بھجوایا تھا جس کی نمائش جلسہ سالانہ پر کی گئی۔حضرت مصلح موعودؓ نے فرمایا:۔اس سال ہالینڈ میں اللہ تعالیٰ کے فضل سے صرف احمدی مستورات کے چندہ سے ایک نہایت عظیم الشان مسجد تعمیر ہوئی ہے لیکن اس پر جو خرچ ہوا ہے وہ ابتدائی اندازے سے بڑھ گیا ہے۔“ عورتوں نے ہالینڈ کی مسجد کا چندہ اپنے ذمہ لیا تھا مگر اس پر بجائے ایک لاکھ کے جو میرا اندازہ تھا ایک لاکھ چوہتر ہزار روپیہ خرچ ہو ا ۷۸ ہزار ان کی طرف سے چندہ آیا تھا گویا ابھی ۹۶ ہزار باقی ہے۔پس عورتوں کو بھی میں کہتا ہوں کہ وہ ۹۶ ہزار روپیہ جلد جمع کریں تاکہ مسجد ہالینڈ ان کی ہو جائے۔مسجد ہالینڈ کا نقشہ بن کر آ گیا جس میں بجلی بھی لگی ہوئی ہے اور مسجد خوب نظر آجاتی ہے۔لجنہ اماءاللہ نے اس کا بھی چندہ رکھا ہے اور فیصلہ کیا ہے کہ دو آنے کا ٹکٹ ضرور لیں۔زیادہ کی توفیق ہوتو زیادہ کا ٹکٹ لے کر مسجد دیکھ لیں جس کا نقشہ بن کر آیا ہے اور انہوں نے اس کے اندر بجلی کا بھی انتظام کیا ہوا ہے۔بجلی سے اندر روشنی ہو جاتی ہے اور پتہ لگ جاتا ہے کہ وہ کیسی شاندار مسجد ہے۔۱۹۵۷ء کے اجتماع پر ۱۲۔اکتوبر کو لجنہ اماءاللہ کی شوریٰ میں بتایا گیا کہ اب لجنہ اماءاللہ کے ذمہ ۷۷۰۰۰ مسجد کا رہتا ہے۔گویا اس وقت تک احمدی مستورات - ۹۷۰۰۰ مسجد کے لئے جمع کر چکی تھیں۔بقیہ رقم کی ادئیگی کے لئے نمائندگان نے غور کر کے فیصلہ کیا کہ لجنہ اماءاللہ مرکز یہ سال گزشتہ کے چندہ کو مد نظر رکھتے ہوئے ہر لجنہ کے ذمہ رقم مقر ر کرے جس کو وہ ادا کرے سے جلسہ سالانہ ۱۹۵۷ء کے موقع پر ۲۷۔دسمبر کو حضرت مصلح موعودؓ نے اس بات کا اعلان فرمایا کہ لجنہ اماءاللہ صرف - / ۳۶۰۰۰ اس سلسلہ میں مزید ادا کرے گی۔آپ نے تقریر کرتے ہوئے فرمایا:۔ایک ضروری بات جو میں کہنا چاہتا ہوں وہ یہ ہے کہ میں نے مسجد ہالینڈ کی تعمیر کیلئے عورتوں میں ایک لاکھ پندرہ ہزار روپیہ کی تحریک کی تھی جس میں سے ۹۹ ہزار روپیہ عورتیں اس وقت تک دے چکی ہیں۔لیکن جو اندازہ وہاں سے آیا تھاوہ ایک لاکھ چونتیس ہزار روپے کا تھا اور عملاً اب تک ایک لاکھ پچھتر ہزار روپیہ خرچ ہو چکا ہے۔تحریک جدید کا ریکارڈ کہتا ہے عورتیں نانوے ہزار روپیہ دے چکی ل الفضل ۹۔مارچ ۱۹۵۷ء صفحه م ۲ مصباح نومبر ۱۹۵۷ء صفحہ ۳۷