تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 162 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 162

162 جلدی سے بننا شروع ہو جائے تو پھر سوال حل ہو جاتا ہے۔دراصل وہاں قاعدہ یہ ہے کہ آرچی ٹیکٹ کا نقشہ اگر رڈ کر دیا جائے تو اس کو اختیار ہوتا ہے کہ وہ اس زمین کو جس پر مکان بنوایا جاتا ہے نیلام کروا کے اپنی قیمت وصول کرلے اور یہی اس کی غرض ہے۔اگر اس پر مسجد کی بنیاد رکھی جاتی تو پھر کسی کو جرات نہیں ہو سکتی تھی کہ اس کے نیلام کا سوال اُٹھائے کیونکہ وہ تو خدا کا گھر ہو گیا۔اور وہ بھی جانتے ہیں کہ اگر ہم نے ایسا کیا تو ساری دُنیائے اسلام میں شور مچ جائے گا۔پس اس جگہ پر مسجد کی تعمیر کا جلد ہونا نہایت ضروری ہے تا کہ وہ جگہ محفوظ ہو جائے اور آئندہ کسی کو شرارت کرنے کا موقعہ نہ ملے۔گویا اختتام سال ۱۹۵۴ ء تک مسجد ہالینڈ کی مد میں ۰۰۰، ۶۱ چندہ آچکا تھا۔گوابتداء میں جتنا مطالبہ کیا گیا تھا وہ پورا ہو چکا تھا لیکن چونکہ اس وقت عمارت پر خرچ اور زمین کی قیمت کا صحیح اندازہ تھا بعد میں خرچ بڑھ جانے کی وجہ سے مطالبہ بھی بڑھ گیا۔چنانچہ ۲۷ اور ۲۸۔دسمبر ۱۹۵۴ء کی درمیانی شب زنانہ جلسہ گاہ کی سٹیج پر لجنہ اماءاللہ کی نویں شوری منعقد ہوئی اس میں بھی اس چندہ کو پورا کرنے پر غور کیا گیا اور محترمہ جنرل سیکرٹری صاحبہ لجنہ اماءاللہ نے نمائندگان کو تاکید کی کہ جلسہ سے واپس جا کر اپنی اپنی لجنہ اماءاللہ کا جائزہ لے کر چندہ مسجد ہالینڈ کی وصولی کا انتظام کریں اور فرمایا کہ:۔گزشتہ سال بہنوں نے اکیس ہزار روپیہ چندہ جمع کرنے کا وعدہ کیا تھا اور فیصلہ کیا تھا کہ یہ چندہ تین سال میں پھیلا کر ختم کیا جائے لیکن نہایت افسوس کا مقام ہے کہ اکیس ہزار کا وعدہ کر کے دورانِ سال میں چندہ صرف 9 ہزار دیا ہے۔گویا بہنوں نے گزشتہ سال کے بقایا جات بھی ادا کرنے ہیں اور اس سال کا چندہ بھی دینا ہے۔تمام لجنات کی عہدہ دار اطلاع دیں کہ گزشتہ سال ان کا کتنا وعدہ تھا اور کس قدر اُنہوں نے ادا کیا۔اور سال رواں کے لئے وہ کتنا وعدہ کرتی ہیں۔جلد سے جلد اپنا وعدہ بھجوائیں اور اس کی وصولی کا بھی انتظام کریں نیز اگر بقایا ہو تو اس کی ادائیگی کا بھی انتظام کریں۔جلسہ سالانہ کے بعد سال ۱۹۵۵ء کا لائحہ عمل سرکلر کے ذریعہ تمام لجنات کو بھجوایا گیا۔رسالہ مصباح ماہ فروری میں بھی شائع کیا گیا۔اس لائحہ عمل کی سب سے پہلی شق چندہ مسجد ہالینڈ تھی کہ ہر لجنہ اس سال کے لئے اپنا وعدہ چندہ کا بھیجوائے اور ہر ماہ اطلاع دیا کرے کہ کتنی ادا ئیگی ہو گئی ہے۔سے له الفضل ۱۵ فروری ۱۹۵۵ء صفحه ۳ مصباح فروری ۱۹۵۵ء صفحه ۳۳ مصباح فروری ۱۹۵۵ء صفحه ۳۸