تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 50 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 50

50 50 چوہدری شاہ نواز صاحب، محترمہ فہمیدہ کھوکھر صاحبہ محترمہ امته الرشید صاحبہ بنت محترم محمد امین صاحب کو بھی خدا تعالیٰ نے مختلف شعبوں کا کام کرنے کی توفیق بخشی۔جزاکم اللہ تعالیٰ۔شیخو پوره: زم حکیم مرغوب اللہ صاحب کی اہلیہ صاحبہ، ان کی ہمشیرہ محترمہ زینب نسرین صاحبہ اور دختر محترمہ امتہ الحی صاحبہ اور محترمہ مبارکہ قیصرہ صاحبہ اہلیہ محترم چوہدری علی اکبر صاحب کو خدمت کے مواقع ملتے رہے۔محترمہ اہلیہ صاحبہ محترم چوہدری انور حسین صاحب نے صدارت کے اور محترمہ غلام فاطمہ صاحبہ نے سیکرٹری مال کے فرائض لمبا عرصہ ادا کئے۔حیدر آبا دسندھ: محترمه عزیزہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم چوہدری محمد سعید صاحب ہجرت کے بعد سے تا حال (۱۹۷۱ء) بفضلہ تعالیٰ صدر ہیں۔آپ کے ساتھ نائب صدر محترمہ بیگم صاحبہ محترم ڈاکٹر عبدالسلام صاحب اور سیکرٹری کے فرائض محترمہ زہرہ بیگم صاحبہ محترمہ امتہ الرشید صاحبہ اہلیہ محترم نور احمد صاحب تالپور، محترمه بشری بیگم صاحبہ اہلیہ محترم مرزا مبارک احمد صاحب ، محترمہ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم مبشر احمد صاحب اور محترمہ امتہ الرؤف نعیمہ صاحبہ ادا کرتی رہیں۔کھاریاں: محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم چو ہدری فضل الہی صاحب صدر لجنہ اماءاللہ اور محترمہ نظر بیگم صاحبہ سیکرٹری نے اس دور میں نمایاں کام کیا۔یہ لجنہ سرگرم لجنات میں شمار ہوتی تھی۔باوجود یکہ یہ ضلع نہ تھا مگر ضلع سے زیادہ کام ہوتا رہا۔اردگرد کے دیہات کو بھی بیدار کرنے کا ان کو موقع ملا۔ساہیوال ( سابق منٹگمری): محترمہ اہلیہ صاحبہ محترم چوہدری محمد شریف صاحب مرحوم ۱۹۴۷ء سے ۱۹۷۰ء تک صدر رہیں۔آپ کے ساتھ محترمہ امتہ الحکیم صاحبہ محترمہ مبارکہ صاحبہ محترمہ خالدہ صاحبہ اور محترمہ امتہ الحمید صاحبہ اہلیہ مولوی عبدالسلام صاحب ظافر نے کام کیا۔