تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 51
جھنگ: 51 جھنگ کے دو حصے تھے۔جھنگ شہر اور جھنگ مگھیا نہ جواب جھنگ صدر کہلاتا ہے۔جھنگ شہر میں محترمہ بھاگ بھری صاحبہ اہلیہ محترم چوہدری محمد اسلم صاحب پھر محترمہ ہاجرہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم چوہدری محمد حسین صاحب صدارت کے اور محترمہ امتہ الحفیظ صاحبہ بنت محترم چوہدری غلام حسین صاحب اور محترمہ امتہ الحفیظ یحیی صاحبہ سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیتی رہیں۔جھنگ صدر میں محترمہ امتہ العزیز صاحبہ ۱۹۴۸ء تا ۱۹۶۰ء صدارت کے محترمہ قدسیہ صاحبہ اہلیہ محترم سید بشیر احمد صاحب محترمہ طاہرہ صاحبہ بنت محترم سید منظور حسین صاحب، محترمہ عزیزہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم مولوی عبد العلیم صاحب سیکرٹری کے اور محترمہ عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم سید محمد حسین شاہ صاحب سیکرٹری مال کے فرائض (۱۹۵۳ء تا ۱۹۷۱ء) سرانجام دیتی رہیں۔پشاور: محترمه عزیز فاطمہ صاحبہ مرحومہ اہلیہ محترم منشی عبدالسمیع صاحب کپور تھلوی صدر ہیں۔( آپ قادیان میں بھی لجنہ کے کاموں میں حصہ لیتی تھیں) محترمہ سعیدہ صاحبہ اہلیہ محترم ابوالخیر صاحب اور محترمه شهزاده گلشن صاحبه دختر محترم خواجہ محمد شریف صاحب محترمہ امتہ الحی نزہت صاحبہ ( آپ نے بنوں میں بھی کام کیا ) سیکرٹری رہیں۔نیز محترمہ قانتہ بیگم صاحبہ ہمشیرہ محترم جزل احیاء الدین صاحب بھی لجنہ پشاور کی سرگرم ممبر رہی ہیں۔۱۹۵۸ء میں محترمہ صدر صاحبہ ربوہ آگئیں تو محترمہ سیدہ بشری صاحبہ بنت حضرت میر محمد الحق صاحب صدر اور محترمہ نسیم بیگم سعید صاحبہ سیکرٹری مقرر ہوئیں۔سرگودھا: محترمہ عائشہ بی بی صاحبہ اہلیہ محترم عبدالجبار خاں صاحب ۱۹۴۷ء تا وسط ۱۹۷۰ء تک صدر رہیں۔آپ کے ساتھ سیکرٹری علی الترتیب محترمہ مبارکہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم حافظ قدرت اللہ صاحب سابق مبلغ ہالینڈ محترمہ نصرت بیگم کے صاحبہ اہلیہ محترم مولوی امام الدین صاحب سابق مبلغ لے آپ بعد میں اپنے خاوند کے ساتھ انڈو نیشیا چلی گئیں اور آج کل ربوہ میں اپنے حلقہ کی سیکرٹری ہیں۔