تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 47 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 47

47 آگئیں۔۳۱۔جولائی ۱۹۵۳ء کو ان کی وفات ہوئی۔انا للهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ۔ان کے بعد نئے انتخابات تک محتر مہ اہلیہ صاحبہ محترم چوہدری احمد جان صاحب صدر کے عہدہ پر کام کرتی رہیں اور محترمہ حمیدہ بیگم صاحبہ سیکر ٹری بڑی تندہی سے کام کرتی رہیں۔مرکز نے مقرر کردہ کتب کے امتحانات کے لئے زیادہ سے زیادہ لڑکیوں کو تیار کیا جاتا اور ناصرات کے اجلاس میں شمولیت کی خاطر دلچسپی کے سامان مہیا کئے جاتے۔۱۹۵۴ء میں انتخاب ہوا تو محترمہ بیگم صاحبہ میاں عطاء اللہ صاحب مرحوم کو صدر لجنہ مقرر کیا گیا۔سیکرٹری محترمہ حمیدہ بیگم صاحبہ محترمہ بلقیس بیگم صاحبہ اور آخر میں محتر مہ امتہ المالک صاحبہ رہیں۔سیکرٹری مال محترمه زکیه شوکت صاحبه (۳ ماه) محترمه مریم صدیقہ صاحبہ (۹ ماه) محترمہ ذکیہ عارف صاحبہ (۲ سال) محترمہ زبیدہ مقبول صاحبہ (ایک سال) اور محتر م سلمیٰ بیگم صاحبہ اہلیہ میجر انور صاحب ۱۹۵۲ء تک کام کرتی رہیں۔سیکرٹری تربیت واصلاح کا کام محتر مہ رقیہ بیگم صاحبہ کے سپرد ہوا۔جو انہوں نے نہایت عمدہ طریق سے سرانجام دیا۔سیکرٹری نشر واشاعت۔محترمہ سعادت بیگم صاحبہ اہلیہ عبدالحمید صاحب رہیں۔اس انتخاب کے معاً بعد شہر کے دس ' حلقے بنائے گئے اور ہر حلقہ میں صدر، سیکرٹری اور سیکرٹری مال مقرر کی گئیں۔حلقہ جات مندرجہ ذیل تھے:۔ا۔حلقہ سیٹیلائٹ ٹاؤن صدر محترمہ رقیه بیگم صاحبه سیکرٹری محترمه منور اختر صاحبہ اہلیہ میجر عبدالرحمن صاحب مغل ۲۔حلقہ ا کال گڑھ صدر محترمه مبارکه بیگم صاحبه سیکرٹری محتر م سلمیٰ بیگم صاحبہ اہلیہ میجر انور صاحب ۳۔حلقہ کرتار پوره صدر محترمہ اہلیہ صاحبہ عبدالغفور صاحب سیکرٹری محتر مہ ذاکرہ بیگم صاحبہ اہلیہ میاں محمود احمد صاحب و محترمه رشیدہ بیگم صاحبه ۴۔حلقہ گوالمنڈی صدر و سیکرٹری محترمہ امتہ العزیز بیگم صاحبہ اہلیہ مرزا بشیر احمد صاحب ۵۔حلقہ صدر سیکرٹری محترمہ بیگم صاحبہ انور قریشی صاحب صدر محترمه زبیده مقبول صاحبه