تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 46
40 46 نائب صدر محترمه امتہ العزیز بیگم صاحبه مرحومه محترمہ حمیده خانم صاحبه سیکرٹری سیکرٹری مال محترمہ امتہ اللہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم پیر صلاح الدین صاحب سیکرٹری تعلیم و تربیت محترمہ امتہ العزیز بیگم صاحبه مرحومه کچھ عرصہ بعد محترمہ امتہ الحمید صاحبہ اہلیہ محترم میاں قاضی محمد رشید صاحب کی تبدیلی پر محترمہ ترمها امتہ العزیز بیگم صاحبہ مرحومہ صدر لجنہ کی حیثیت سے کام کرنے لگیں۔۱۹۵۰ء میں محترمہ عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم میاں عطاء اللہ صاحب ایڈ ووکیٹ مرحوم کو تین حلقوں کا سیکرٹری مال اور سیکرٹری تربیت واصلاح مقر ر کیا گیا۔۱۹۵۱ء میں محترمہ امتہ اللہ بیگم صاحبہ اہلیہ محترم پیر صلاح الدین صاحب تبدیل ہو کر چلی گئیں اس سال دوبارہ انتخاب ہوا جس میں صدر لجنه محترمہ امتہ العزیز بیگم صاحبه سیکرٹری محترمہ حمیده خانم صاحبه اور سیکرٹری مال اور سیکرٹری تربیت و اصلاح محترمہ بیگم صاحبہ میاں عطاءاللہ صاحب منتخب ہوئیں۔کچھ عرصہ بعد محترمہ امتہ العزیز صاحبہ بیمار ہو کر صاحب فراش ہوگئیں لیکن اس بیماری اور تکلیف کے باوجود بستر پر لیٹے ہوئے لجنہ کا کام بڑی خوش اسلوبی سے چلاتی رہیں۔آپ نہایت جوش اور غیرت رکھنے والی تھیں۔دیگر ممبرات اور عہدہ داران سے ان کا بہت ہی اچھا سلوک اور تعلق تھا۔چنانچہ اب اجلاس بڑی باقاعدگی سے منعقد ہو نے لگے اور رپورٹیں با قا عد گی سے بھیجی جانے لگیں۔مستورات نے دفتر لجنہ مسجد مبارک اور مسجد ہالینڈ کے چندے فراخ دلی سے دیئے۔محترمہ مریم بیگم صاحبہ مرحومہ اہلیہ بابواللہ بخش صاحب ریٹائر ڈ پوسٹ ماسٹر صاحب سابق امیر جماعت احمدیہ را ولپنڈی نے بھی بہت تعاون کیا اور چندہ کی وصولی میں مدد کرتی رہیں۔مرحومہ بہت نیک مخلص ، باہمت اور پُر جوش خاتون تھیں۔۱۹۵۲ء میں محترمہ امتہ العزیز بیگم صاحبہ مرحومہ صدر لجنہ بڑھتی ہوئی بیماری کی وجہ سے ربوہ لے آپ نے ہجرت سے قبل محلہ وار الفضل قادیان میں بھی لجنہ اماءاللہ کی خدمات سرانجام دی ہیں۔