تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 536 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 536

536 ہوئی۔جس میں نومشنوں کی لجنات کی نمائندگان نے حصہ لیا۔یہ کانفرنس سنٹرل مسجد لیگوس میں منعقد ہوئی۔تلاوت کے بعد خاکسار نے بہنوں کو اپنے فرائض اچھی طرح ادا کرنے کی طرف توجہ دلائی بعد ازاں امۃ المجید صاحبہ اہلیہ شیخ نصیر الدین احمد صاحب نے تقریر کی۔پھر عزیزہ بشریٰ نے مضمون پڑھا۔تقاریر کے بعد باہر سے آنے والی لجنات نے اپنی رپورٹس سنائیں اور بعد میں دینی مسائل کا امتحان ہوا۔اور انعامات تقسیم کئے گئے۔لیگوس کی لجنہ جلسہ سالانہ کے موقع پر مہمانوں کے کھانے کا انتظام کرتی ہے۔چنانچہ اس دفعہ بھی یہ انتظام کیا گیا۔انڈونیشیا میں لجنہ کی میٹنگ:۔انڈونیشیا میں احمدی جماعتوں کی نویں سالانہ کا نفرنس منعقدہ ۱۸ ۱۹ ۲۰/ جولائی ۱۹۵۸ء) کے موقع پر مورخہ ۱۸؍ جولائی کو لجنہ اماءاللہ نے اپنا اجلاس کیا جوا گلے روز ہفتہ کے دن بھی جاری رہا۔مختلف لجنات کی رپورٹیں سنیں۔آئندہ کے طریق کار پر بحث کی گئی اور ترقی کی تجاویز پر غور کیا گیا۔جن جن جماعتوں میں ابھی لجنہ قائم نہیں ان میں لجنہ کے قیام کی تحریک کی گئی۔ناصرات الاحمدیہ نے بھی اپنی اپنی مجالس کی رپورٹ پیش کی اور ترقی کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ہے سالانہ اجتماع کا التواء:۔متفرقات اس سال بعض انتظامی مجبوریوں کی وجہ سے لجنہ اماءاللہ کا سالانہ اجتماع ملتوی کر دیا گیا ہے اعتکاف:۔مسجد مبارک ربوہ میں اس سال رمضان المبارک کے موقع پر ۲۹ عورتیں معتکف ہوئیں ہے۔لے رجسٹر کا رروائی لجنہ اماءاللہ نائجیریا ۳ الفضل ۲۷ اکتوبر ۱۹۵۸ء صفحه ۶ ۲ الفضل ۲۳ستمبر ۱۹۵۸ء صفحه ۳ الفضل ۱۳۔اپریل ۱۹۵۸ء