تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 530 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 530

530 مصباح کے لئے آپ کثرت سے مضامین بھجوائیں تا کہ یہ رسالہ زیادہ سے زیادہ ترقی کرے۔مصباح لجنہ اماء اللہ کا قومی اخبار ہے اس لئے تمام ممبرات کا فرض ہے کہ اس کی قلمی و مالی مدد فرمائیں۔یہ خوشی کی بات ہے کہ رسالہ ترقی پذیر ہے۔لیکن اکیلی مدیرہ اس کی کماحقہ ترقی کے لئے کافی نہیں۔اس لئے سب کا تعاون ضروری ہے۔موجودہ گرانی کے مدنظر مصباح کے اخراجات کو دیکھتے ہوئے اس کا سالانہ چندہ پانچ روپے کی بجائے چھ روپے کیا جاتا ہے۔لجنہ اماءاللہ کی پہلی مطبوعہ سالانہ رپورٹ :۔لجنات اماء اللہ کے بڑھتے ہوئے کام کا ریکار ڈمکمل اور محفوظ کرنے نیز لجنات کو ایک دوسرے کے کام سے باخبر رکھنے کے لئے اس سال حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ نے یہ فیصلہ فرمایا کہ ہر سال لجنات کی سالانہ رپورٹ کتابی صورت میں شائع ہوا کرے۔چنانچہ اس فیصلہ کے مطابق اس سال پہلی سالانہ رپورٹ شائع ہوئی جوا کتوبر ۱۹۵۷ء تا ستمبر ۱۹۵۸ء کی کارگذاری پر مشتمل تھی اور جلسہ سالانہ ۱۹۵۸ء کے موقع پر تقسیم کی گئی۔اس رپورٹ میں لجنہ مرکزیہ کے شعبہ جات کی کارگذاری کے علاوہ مندرجہ ذیل انیس مقامات کی رپورٹیں شامل تھیں :۔ربوہ، لاہور، کراچی، راولپنڈی، سرگودھا، گوجرانوالہ، احمد نگر، ملتان شہر، تلونڈی کھجوروالی، گولیکی، حیدر آباد سندھ، کنری سندھ، بشیر آباد سندھ، ملتان چھاؤنی، حافظ آباد، محمد آباد اسٹیٹ، کوٹ سلطان، چٹا گانگ مشرقی پاکستان۔اس کے بعد سے لجنہ اماءاللہ کی سالانہ رپورٹ با قاعدگی کے ساتھ ہر سال کتابی صورت میں شائع ہوتی ہے اور میزانیہ کے علاوہ سارے سال کے چندہ جات کی تفصیل بھی شائع کی جاتی ہے۔تعلیم القرآن کلاس: - حسب سابق اس سال لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے شعبہ تعلیم کے ماتحت تعلیم القرآن کلاس لگائی گئی۔کل ۲۷ طالبات شامل ہوئیں۔قیام و ر ہائش کی نگران محترمہ استانی صابرہ صاحبہ ہیڈ مسٹرس انڈسٹریل مصباح فروری ۱۹۵۹ء صفحه ۱ تا۴