تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 524
524 ہال کی تعمیر ہوئی۔ماہنامہ مصباح کا انتظام لجنہ نے کامیابی کے ساتھ سنبھالا۔کئی تعلیمی ادارے کھولے گئے۔بہت سی دیگر مالی تحریکات کے علاوہ مستورات کو پہلے مسجد ہالینڈ کے لئے قریباً ایک لاکھ چوالیس ہزار روپے اور پھر مسجد ڈنمارک کے لئے سوا پانچ لاکھ روپے جمع کرنے کی توفیق ملی۔اور لجنہ مرکز یہ کا بجٹ ترقی کرتے کرتے ۱۶۸۰۲ اروپے تک پہنچ گیا۔ان تمام کامیابیوں اور اہم اجتماعی دینی خدمات کی سرانجام دہی میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ مدظلہ العالی کی کوششوں ، انہماک اور دلچسپی کا خاص دخل ہے۔فجز اھا اللہ احسن الجزاء اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ وہ ہماری محبوب صدر اور لجنہ اماءاللہ کی روح رواں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ دام ظلہا کو اپنی خاص حفظ وامان میں رکھے۔آپ کی صحت میں ، عمر میں غیر معمولی برکت دے اور ہمیں ان کی زیر قیادت ایک لمبے عرصہ تک زیادہ سے زیادہ کام کرنے کی توفیق حاصل ہوتا کہ غلبہ اسلام کا وہ دن قریب سے قریب تر آجائے جو ہر احمدی مرد اور عورت کا نصب العین ہے۔اللھم آمین ثم آمین شوری میں پیشکر دہ دیگر تجاویز اور فیصلے :۔انتخاب صدر کے بعد شوری میں جو مزید فیصلے ہوئے ان کی تفصیل یہ ہے:۔تجویز:۔گیلری بن چکی ہے۔تقریباً ڈھائی ہزار روپے انجمن کے ہم پر قرض ہیں۔اس لئے ادا ئیگی کی سکیم بنائی جائے۔فیصلہ:۔تمام لجنات کی نمائندگان نے وعدہ کیا کہ وہ لجنہ اماءاللہ کے چندہ کے ساتھ گیلری کا چندہ بھی بھجوائیں گی۔چنانچہ کراچی کی لجنہ اماءاللہ کی طرف سے گیلری کے لئے دوسور و پیہ آچکا ہے تمام لجنات اس چندہ کو بھی یاد رکھیں تاکہ یہ قرضہ بھی جلد سے جلد ختم ہو( یہ قرض بہت جلد ادا کر دیا گیا) تجویز:۔فضل عمر جونیئر ماڈل سکول ربوہ کی عمارت کے لئے چندہ کی ضرورت ہے۔گوا بھی تک زمین نہیں خریدی گئی۔مگر کوشش جاری ہے کہ جلد از جلد مناسب قطعہ ملے تو زمین خرید کر عمارت شروع کر دی جائے۔اس کے لئے ضروری ہے کہ ابھی سے یہ چندہ جمع کیا جائے تا کہ جب زمین