تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 45
45 ۱۹۵۷ء میں محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ کراچی تشریف لائیں تو اس موقع پر حلقہ سعید منزل اور رام سوامی کو علیحدہ علیحدہ حلقہ بنا دیا گیا۔حلقہ سعید منزل کی صدر آپا سلیمہ بیگم صاحبہ مقرر ہوئیں اور حلقہ رام سوامی کی محترمہ بیگم مرزا عبدالرحیم بیگ صاحب۔۱۹۵۸ء میں لجنہ اماءاللہ کراچی کی عہدہ دارمندرجہ ذیل تھیں:۔صدر جنرل سیکرٹری محترمہ بیگم صاحبہ چوہدری بشیر احمد صاحب شاہ نواز صاحب نائبہ جنرل سیکرٹری محترمه جمیلہ عرفانی صاحبہ سیکرٹری مال محترمہ بیگم صاحبہ ڈاکٹر عبدالحمید صاحب سیکرٹری اصلاح و ارشاد محترمه سیده محموده خاتون صاحبه سیکرٹری خدمت خلق محترمہ آپا سلیمہ بیگم صاحبہ سیکرٹری نمائش محترمہ بیگم صاحبہ چوہدری کرامت اللہ صاحب نگران ناصرات محترمہ بیگم صاحبہ مولانا عبدالمالک خاں صاحب آپ حلقہ سعید منزل اور رام سوامی کی صدر بھی رہیں ) منتظم انڈسٹریل ہوم محترمہ آپا سلیمہ بیگم صاحبہ سیکرٹری لجنہ سٹور محترمہ بیگم صاحبہ پروفیسر قاضی محمد اسلم صاحب راولپنڈی: لجنہ اماءاللہ راولپنڈی ۱۹۳۲ء میں قائم ہوئی۔۱۹۴۷ء میں تقسیم ملک کے بعد سینکڑوں احمدی مہاجر خاندان راولپنڈی میں سکونت پذیر ہوئے۔ان دنوں محترمہ امتہ العزیز صاحبہ مرحومہ ہمشیرہ ، اہلیہ مولوی احمد خاں صاحب نسیم جو ایک نہایت نیک اور مخلص خاندان سے تعلق رکھتی تھیں اور خود بھی ایک پر جوش اور مخلص خادمہ دین تھیں، نے ہر احمدی کے گھر پہنچ کر لجنہ کی از سرنو تنظیم کی اور مستورات کو اجلاس میں شامل ہونے کی ترغیب دی چنانچہ وہ اس میں بہت کامیاب ہوئیں۔لجنہ کے پہلے انتخاب میں مندرجہ ذیل عہدہ دار منتخب ہوئیں:۔صدر محترمہ امتہ الحمید بیگم صاحبہ اہلیہ محترم قاضی محمد رشید صاحب مرحوم