تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 518 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 518

518 ماہ نومبر ۱۹۵۸ء میں لجنہ اماءاللہ کراچی کا سالانہ جلسہ منعقد ہوا۔مرکز سے محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبه بطورنمائندہ تشریف لے گئیں۔محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ کا قیام کراچی میں کئی دن رہا۔اس لئے آپ نے لجنہ کراچی کے حلقہ جات کی چیکنگ کی اور ان کی تنظیم کے سلسلہ میں بڑی محنت سے کام کیا۔حضرت مصلح موعود رضی اللہ عنہ کے کراچی میں تشریف فرما ہونے کی وجہ سے حضرت مریم صدیقہ صاحبہ مد ظلہ العالی کی صدارت میں ۲ مارچ ۱۹۵۸ء کو حضرت مصلح موعودؓ کی کوٹھی میں تمام عہدہ داران لجنہ اماءاللہ کراچی کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔جس میں حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ جنرل سکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ نے دلچسپی اور توجہ سے لجنہ اماءاللہ کراچی کی مشکلات کو سنا اور ان کے حل کرنے میں عہدہ داران لجنہ کراچی کی راہنمائی کی اور دواڑھائی گھنٹہ کی یہ مجلس ایک یادگار تقریب بن گئی۔نیز انہی دنوں لجنہ اماءاللہ کراچی نے آپ کے اعزاز میں ایک استقبالیہ جلسہ بھی منعقد کیا جس میں محترمہ جنرل سکرٹری صاحبہ کو ایڈریس پیش کیا گیا۔۱۹۴۷ء سے ۱۹۵۸ء تک لجنہ اماءاللہ کراچی کی صدر بیگم صاحبہ محترم چوہدری بشیر احمد صاحب رہیں۔ان کی انتھک محنت اور توجہ کے نتیجے میں لجنہ اماء اللہ کراچی کا یہ دور ایک کامیاب دور کہلائے جانے کا مستحق ہے۔جلسہ سالانہ خواتین ۱۹۵۸ء:- یہ جلسہ بھی حسب معمول ۲۶۔۲۷۔۲۸ / دسمبر کو منعقد ہوا۔مردانہ جلسہ گاہ سے حضور کی تقاریر کے علاوہ یہ تقاریر سنی گئیں :۔ا۔حضرت مرزا شریف احمد صاحب ذکر حبیب۔حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب مذہبی رواداری ایم۔اے ایدہ اللہ تعالیٰ ۳۔میاں عطاء اللہ صاحب ( مرحوم ) ایڈوکیٹ معجزات حضرت مسیح موعود علیہ السلام ۴۔مولانا جلال الدین صاحب شمس۔چوہدری محمد ظفر اللہ خان صاحب رپورٹ کارگذاری لجنہ اماءاللہ مرکز یہ ۱۹۵۷ - ۱۹۵۸ء نبیوں کا سردار احمدیت کا اثر عالم اسلام پر