تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 480
تجویز:۔480 لجنہ مرکز یہ جو بیرونی لجنات کو گرانٹ دیتی ہے اس میں اضافہ کیا جائے۔فیصلہ:۔بڑی بجنات اپنے بجٹ کا نصف رکھیں اور چھوٹی لجنات ۱/۴ تجویز: لجنات کے انتظام کوضلع وار مضبوط کیا جائے۔فیصلہ:۔سب کمیٹی نے اپنی رپورٹ میں ضلعوار لجنات کو مضبوط کئے جانے کی سفارش کی تھی۔مجلس شوریٰ نے بھی یہی فیصلہ کیا کہ تمام لجنات کو ضلع وار مضبوط کیا جائے۔تجویز:۔چندہ اجتماع لجنہ اماء اللہ کی شرح کی تعین کی جائے تا کہ اس شرح کے مطابق چندہ وصول کیا جائے۔فیصلہ:۔چندہ سالانہ اجتماع آٹھ آنہ فی کس مقرر کیا جائے۔یہ چندہ سال میں صرف ایک بارلیا جائے۔تجویز:۔لجنہ کے ہال میں دستکاری سکول کے لئے بمصرف چھ ہزار روپے ایک گیلری تعمیر کی جائے تاکہ دستکاری سکول کو وہاں چلایا جائے (بعد میں گیلری پر چھ ہزار کی بجائے آٹھ ہزار روپیہ خرچ آیا )