تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 460 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 460

460 نائب سیکرٹری اصلاح وارشاد امتۃ الرشید صاحبہ بی اے بی ٹی سیکرٹری ناصرات الاحمدیہ خاکسارامة اللطیف نائب سکرٹری ناصرات الاحمدیہ امة الحمید صاحبہ سیکرٹری نمائش سیکرٹری بیرون نائب سکرٹری بیرون سکرٹری خدمت خلق سیدہ تنویر الاسلام صاحبہ بیگم مرزا حفیظ احمد صاحب امۃ الرحیم عطیہ صاحبہ نعیمہ بیگم صاحبہ بنت ڈاکٹر حشمت اللہ خان صاحب بیگم مرزا مبارک احمد صاحب نائب سکرٹری خدمت خلق بیگم خاں مسعوداحمد خان صاحب مدیره مصباح امۃ اللہ خورشید صاحبہ سکرٹری انڈسٹریل سکول فضل عمر جو نیئر ماڈل سکول :۔کلثوم باجوہ صاحبہ لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے تعمیری کاموں میں سے ایک اہم کام اس سال ۹؍ دسمبر ۱۹۵۷ء کو دفضل عمر جونئیر ماڈل سکول کا اجراء ہے۔ربوہ میں لڑکوں اور لڑکیوں کے سکول موجود تھے۔تاہم کوئی مدرسہ ایسا نہ تھا جہاں صحت مندانہ ماحول میں چھوٹے چھوٹے بچوں کا تعلیم کے ساتھ ساتھ صفائی اور تربیت کا خاص خیال رکھا جا سکے۔اس کے علاوہ ایک غرض سکول کے قیام کی یہ بھی تھی کہ مبلغین سلسلہ کے بچوں کو خاص مراعات دی جائیں۔اسی غرض کے لئے ۹؍ دسمبر ۱۹۵۷ء کو یہ سکول جاری کیا گیا۔سکول کی کوئی عمارت نہ ہونے کے باعث ایک کوٹھی کرایہ پر حاصل کی گئی۔ابتداء میں صرف تین جماعتیں تھیں۔پہلی ہیڈ مسٹریس محترمہ نصیرہ جالی صاحبہ تھیں۔جنہوں نے تین ماہ تک نہایت محنت سے کام کیا۔پھر مجبوری کے باعث استعفیٰ دے دیا۔آپ کے بعد ریحانہ ستار صاحبہ نے اپنی خدمات سکول کے لئے پیش کیں۔آپ ڈھاکہ سے تشریف لائیں اور دو سال تک ادارہ کی ان تھک خدمت سرانجام دی۔ستمبر ۱۹۲۰ء سے محترمہ امتہ القدیر ارشاد صاحبہ بنت چوہدری علی محمد صاحب بی اے بی ٹی اس ادارہ کی ہیڈ مسٹریس ہیں۔