تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 449 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 449

449 وزیر تعلیم ، ایک بیرسٹر اور دو جیل کے عہدیداروں کی آمد پر انتظامات میں حصہ لیا۔صدر صاحبہ اپنی بیماری کی وجہ سے AGAGA جو یہاں سے ۴۰ میل کے فاصلہ پر ہے۔تبدیلی آب و ہوا کی غرض سے ایک ہفتے کے لئے گئیں۔وہاں خدا تعالیٰ کے فضل سے عورتیں گھر پر آجاتی تھیں۔ان کو نصائح کرتی رہیں اور نما ز بھی پڑھائی۔جمعہ کے دن ایک میٹنگ ہوئی جس میں لجنہ کی اہمیت واضح کی گئی اور لجنہ قائم کی جس کا تعلق لجنہ ماسی سے ہو گا۔اسی طرح وہاں ایک مشترکہ عورت کو بھی تبلیغ کی گئی ہے اہلیہ صاحبہ مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کی آمد کماسی پر لجنہ اماءاللہ کماسی نے خوش آمدید کہا۔اس مقصد کے لئے مختصر سی میٹنگ ہوئی۔تمام لجنات سے مولوی نذیر احمد صاحب مبشر کی اہلیہ صاحبہ کا تعارف کروایا گیا۔اسکول کی لڑکیوں کو سلائی کا کام سکھایا گیا۔ان کے کام کو دیکھ کر عیسائی لڑکیوں میں بھی رغبت پیدا ہورہی ہے اور اب وہ بھی روزانہ کام سیکھنے آتی ہیں۔محترمہ امتۃ الرشید صاحبہ نا ئب صدر بھی کام میں دلچسپی لیتی ہیں۔عورتوں اور بچوں کو قرآن مجید اور قاعدہ نماز وغیرہ کا سبق بھی ہم دونوں دیتی ہیں۔ایک تبلیغی پروگرام پر جو کہ ایسٹر کے موقعہ پر ہوا تھا یہاں سے دولا ریاں احمدیوں کی ایک گاؤں میں تین دن کے لئے گئیں۔خاکسار نے بھی حصہ لیا اور مختلف جگہوں پر تبلیغ کی۔اور لوگوں پر کافی اثر ہوا۔ایک پاکستانی مجسٹریٹ کی آمد پر جو یو۔این۔او کی طرف سے یہاں دورہ پر آ رہے تھے خاکسار نے چائے کی دعوت کا انتظام کیا۔مسجد میں عورتوں کو دعائیں سکھائیں۔نیز مسجد کے آداب وغیرہ بھی بتائے۔لجنہ کی میٹنگ میں رمضان المبارک کے ایام کی قدرومنزلت پر مختلف پہلوؤں سے روشنی ڈالی ہے خانا کے جلسہ سالانہ پر احمدی مستورات کی خدمات :- جماعت ہائے احمد یہ غانا کا سالانہ جلسہ ۱۲ ۱۳ ۱۴/جنوری کو منعقد ہوا۔تینوں دن روزانہ تین اجلاس ہوتے تھے۔ا مصباح مارچ ۱۹۵۶ء صفحہ ۴۷ کے مصباح جولائی ۱۹۵۶ء صفحه ۴۴