تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 438 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 438

438 پھر تینوں دنوں کے مقابلہ جات میں اول اور دوم آنے والی بہنوں اور بچیوں میں انعامات تقسیم کئے گئے اور آخر میں محترمہ جنرل سکرٹری صاحبہ نے الوداعی تقریر فرمائی جس میں آپ نے حاضرات کو نصائح فرماتے ہوئے اسلامی اخلاق اپنے اندر پیدا کرنے اور ایمان و عمل میں مطابقت پیدا کرنے پر زور دیا۔اور تمام ممبرات کا شکریہ ادا کیا۔دعا کے بعد یہ اجتماع بخیر و خوبی اور کامیابی سے برخاست ہوا۔فالحمد للہ علی ذالک عصر کے بعد بیرونی لجنات کی نمائندگان کو جامعہ نصرت ربوہ کی طرف سے دعوت عصرانہ دی گئی اور کالج اور ہوسٹل دکھایا گیا۔جلسہ سالانہ خواتین :- احمدی خواتین کا جلسہ سالانہ حسب معمول ۲۶ - ۲۷-۲۸ / دسمبر کو بمقام ربوہ منعقد ہوا۔حضرت خلیفہ المسیح الثانی رضی اللہ عنہ کی افتتاحی تقریر مردانہ جلسہ گاہ سے بذریعہ آلہ نشر الصوت سنی گئی۔بعد ازاں زیر صدارت بیگم صاحبہ چوہدری بشیر احمد صاحب کراچی کا رروائی شروع ہوئی۔اس اجلاس میں دیگر تقاریر کے علاوہ حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ جنرل سکرٹری نے بھی تقریر فرمائی۔ہے آپ نے اپنی طرف سے اور کارکنان کی طرف سے جگہ کی تنگی اور نظام میں نقص کی معذرت کرتے ہوئے بیرونی بجنات کی ممبرات کو بھی اجتماعی کاموں میں حصہ لینے کی تحریک کی پھر آپ نے فرمایا کہ:۔اللہ تعالیٰ کا حضرت مسیح موعود علیہ السلام سے وعدہ ہے کہ وہ احمدیت کو ترقی دے گا۔بشرطیکہ ہماری کوتاہیاں اس میں روک نہ ہوں۔قرآن وحدیث میں جو چیزیں اس ترقی کی ممد بیان ہوئی ہیں ان میں سے سب سے بڑی یہ ہے کہ ہم کوشش و مجاہدہ کریں۔لیکن وہ کوشش و مجاہدہ جس کا نتیجہ مفقود ہو وہ یقینا بے سود ہوتا ہے کیونکہ خدا تعالیٰ انسان کی ہر قسم کی کوشش کا بدلہ ضرور دیتا ہے۔پہلا طریق یہ ہے کہ عورتیں مردوں کے دوش بدوش احمدیت کو ترقی دینے میں کوشاں رہیں۔رسول کریم عملے کے زمانہ میں نہ صرف مردوں میں ہی بلکہ عورتوں میں بھی آپس میں نیکی کرنے میں رشک کا جذ بہ پایا جاتا ے رجسٹر کا رروائی لجنہ اماءاللہ مرکزیہ مصباح فروری ۱۹۵۷ء صفحه ۳۳ کالم ۲ و صفحه ۳۴