تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 399 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 399

399 کچھ اور ہمت کر کے مزید تینتیں ، چونتیس ہزار روپیہ کا انتظام کر دیں تو انشاء اللہ یہ مسجد مکمل ہو جائے گی۔“ حضور نے مزید فرمایا:۔پھر عورتوں کا رسالہ مصباح ہے۔ہماری عورتوں کو کثرت کے ساتھ اس کا خریدار بنا چاہیے۔میں سمجھتا ہوں اگر عورتیں بیدار ہوں اور اپنی ذمہ داریوں کو سمجھیں تو اس کی اشاعت ہیں پچیس ہزار ضرور ہونی چاہیئے۔جلسه گاه مستورات کی منتظمہ صاحبزادی ناصرہ بیگم صاحبہ تھیں۔اور آپ کی نائبات صاحبزادی امة السلام بیگم اور سیدہ طیبہ صدیقہ بیگم خان مسعود احمد خاں صاحب تھیں۔نیز آپ کی نگرانی میں امته الرشید شوکت صاحبه، بیگم چوہدری محمد سعید صاحب حیدر آباد، محمد بی بی صاحبہ اہلیہ نذیر حسین صاحب مرحوم، زینب بیگم صاحبہ اہلیہ ڈاکٹر غلام علی صاحب اور سردار بیگم صاحبہ اہلیہ مولوی ظفر حسن صاحب نے بطور معاونات کام کیا۔سٹیج کی منتظمہ صاحبزادی امتہ العزیز بیگم صاحبہ اور آپ کی نائبہ صاحبزادی امتہ النصیر صاحبہ رہیں۔حلقہ خاص کی منظمہ بیگم صاحبہ صاحبزادہ مرزا انور احمد صاحب تھیں۔آب رسانی کا انتظام حسب سابق محترمہ عائشہ بیگم صاحبہ اہلیہ مولانا رحمت علی صاحب کے ذمہ تھا۔جلسه سالانه قادیان اس دفعہ جلسہ سالانہ قادیان ۲۶۔۲۷۔۲۸ دسمبر کو ہوا۔۲۷ / دسمبر کو مستورات کا الگ پروگرام تھا۔جلسہ گاہ حضرت مولوی عبد المغنی صاحب مرحوم کے مکان سے ملحقہ چاردیواری میں تھی۔لاوڈ سپیکر کا انتظام تھا۔دو اجلاس زیر صدارت اہلیہ صاحبہ مولوی عبد السلام صاحب منعقد ہوئے۔تین سو سے زیادہ غیر مسلم خواتین شامل ہوئیں جو اچھا اثر لے کر واپس گئیں۔انہیں ہندی، گورمکھی اور اردو لٹریچر دیا گیا جو انہوں نے بخوشی لیا۔لجنہ مرکزیہ کی مجلس شوری: جلسہ سالانہ کے موقع پر ۲۷ دسمبر کی درمیانی شب کو ساڑے سات بچے زنانہ جلسہ گاہ کی سیج پر الفضل یکم جنوری ۱۹۵۶ء صفحه کالم ۱ الفضل ۵/جنوری ۱۹۵۶ء صفحه ۳ کالم ۱