تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 388
388 ۶۔تربیت واصلاح کا کام شعبہ تربیت و اصلاح مرکزیہ کے پروگرام کے مطابق کیا ہو۔بے پردگی کو دور کرنے کی کوشش کی ہو۔اور حضرت امیر المومنین کے ارشاد کے مطابق ایک بُرائی چھوڑنے اور ایک نیکی کے اختیار کرنے کے پروگرام پر عمل کیا ہو۔ے۔خدمت خلق کا کام لجنہ مرکزیہ کے پروگرام کے مطابق ہو۔۸۔ناصرات الاحمد یہ قائم ہو۔اور اس کی بھی با قاعدہ رپورٹ مرکزی دفتر میں آتی ہو۔۹۔( نمائش میں حصہ لیا ہو۔ب۔شوریٰ میں نمائندہ بھیجوایا ہو۔۱۰۔مصباح کی ترقی اور اشاعت میں حصہ لیا ہو۔دیگر کوئی نمایاں کام کیا ہو۔نوٹ :۔ہر معیار کے دس نمبر ہوں گے۔کل نمبر ۱۰۰ 1 لجنات کی رپورٹیں:۔امسال مندجہ ذیل لجنات کی ماہوار رپورٹیں مصباح میں شائع ہوتی رہیں:۔ربوہ ،سرگودھا، چٹاگانگ، پشاور، گوجر خان، راولپنڈی، جھنگ، سانگلہ ہل مونگ، گوجرانوالہ، جڑانوالہ، چکوال، رلیو کے، حیدرآباد سندھ ، منٹگمری ( موجودہ ساہیوال)، ڈگری سندھ، احمد نگر ، قصور، محمودہ آباد سندھ، مجوکہ، کتھووالی، مانگا چانگریاں، مگھیا نہ صدر، بدوملہی ، ملتان، کوئٹہ، روہڑی، نکانہ صاحب، کراچی ، سیالکوٹ، محمد آبا دا سٹیٹ، لاہور چھاؤنی، ادرحمہ، ڈیرہ غازی خان، کھیوہ باجوہ، لاہور ، چک نمبر ۷۴، چک نمبر ۸۸، چک نمبر ۷۲۔ان رپورٹوں پر اگر طائرانہ نظر ڈالی جائے تو ان سے معلوم ہوتا ہے کہ ان لجنات میں تعلیم کے سلسلے میں امتحانات ، قاعدہ بیسر نا القرآن، قرآن مجید ناظرہ و باترجمہ پڑھانے ، نماز اور اس کے مسائل اور دیگر ضروری امورسکھانے کا کم و بیش انتظام رہا۔اصلاح وارشاد کے سلسلے میں لٹریچر کی تقسیم کے علاوہ جلسے کئے گئے جن میں غیر احمدی عورتوں کو بلایا گیا۔انفرادی طور پر اور وفود کی صورت میں تبلیغ کی گئی۔شعبہ مال کے ا الفضل ۲۰ را پریل ۱۹۵۵ء صفحه ۶