تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 369 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 369

369 لیبان کے مقام پر متعد دعورتوں کو قاعدہ نماز کا ترجمہ اور ملائی زبان میں قرآن کریم سکھایا گیا۔حضور کی تحریک پر عمل کرتے ہوئے ایک لڑکی نے ہاتھ سے کام کر کے ماڈالر کمائے۔ان میں سے ۵ ڈالر اس نے چندہ دیا۔حضور کی علالت کی اطلاع پا کر دو بکرے صدقے کئے گئے۔کماسی افریقہ:۔رمضان میں روزانہ درس القرآن کا اہتمام کیا گیا۔ہرا تو ار تبلیغی وفود کی صورت میں تبلیغ کی جاتی ہے۔بعض عورتوں کو سلائی کا کام سکھایا گیا۔احمدیہ کالج کی زیر تعمیر عمارت میں صبح سے شام تک لگا تار وقار عمل منایا گیا۔اس میں مستورات کی ایک بڑی تعداد بھی شامل تھی جنہوں نے ریت، کنگر، اینٹ اور پانی وغیرہ لانے میں بڑی مدد کی۔جب حضور اقدس پر کسی بد بخت کی طرف سے قاتلانہ حملہ کی خبر موصول ہوئی تو احمدی مردوں ، عورتوں اور بچوں نے مسجد میں جمع ہو کر حضور کی صحت وسلامتی کے لئے اجتماعی دعا کی اے لجنہ نے اس موقعہ پر ۲۰ پونڈ کی رقم بطور صدقہ دی اور روزے بھی رکھے۔شمالی علاقہ سے دور دراز کی مسافت طے کر کے ایک جمیلہ نامی لڑکی یہاں علم دین سیکھنے کے لئے آتی ہے۔اسے پہلے قاعدہ پھر نماز مع ترجمہ سکھائے گئے۔اب اس نے قرآن کریم کا پہلا سی پارہ بھی ختم کر لیا ہے۔رمضان کے مہینے میں دینیات کلاس لگائی گئی۔ان دنوں محترمہ شمسہ سفیر صاحبہ اہلیہ سید سفیر الدین بشیر احمد مرحوم لجنہ کماسی کی صدراور امتہ الرشید صاحبہ اہلیہ سعود احمد صاحب سیکر ٹری تھیں۔انڈونیشیا:۔ان دنوں مبارکہ شوکت صاحبہ اہلیہ حافظ قدرت اللہ صاحب مبلغ انڈونیشیا اپنے شوہر کے ساتھ انڈونیشیا میں تھیں اور لجنہ اماءاللہ کی نگران تھیں۔ان کی طرف سے ذیل کی رپورٹ ملی:۔نماز کی کئی صد کا پیاں سائیکلوسٹائل کروا کر جا کرتا کی تمام احمدی بہنوں کو دی گئیں تا کہ وہ اس کے مطابق نماز ادا کریں۔اس کے علاوہ دیگر دینی مسائل بھی سکھائے گئے۔اس سلسلے میں تین حلقوں کا دورہ بھی کیا۔سو کا بومی کی لجنہ کو بیدار کرنے کی کوشش کی گئی۔ہفتہ وار اجلاس کروائے گئے اور سبقاً سبقاً مصباح جنوری ۱۹۵۴ء صفحه ۳۰ تا ۳۲