تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 368 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 368

368 امریکہ:۔بیرونی لجنات کی رپورٹیں ڈیٹن ، پٹس برگ ٹیکس ٹاؤن، کلیولینڈ ، شکاگو میں لجنات قائم ہیں۔ان کے با قاعدہ اجلاس ہوتے ہیں۔قاعدہ یسر نا القرآن نماز اور دیگر ضروری مسائل کے سبق دیئے جاتے ہیں مختلف موضوعات پر تقاریر کی جاتی ہیں اور مضامین پڑھے جاتے ہیں۔بعض غیر مسلم خواتین بھی ان میں شامل ہوتی ہیں۔انہیں لٹریچر بھی دیا جاتا ہے۔پٹس برگ میں چھ ممبرات قرآن کریم کی تفسیر اور چار یسر نا القرآن پڑھتی ہیں۔ایک (مینا) بازار لگانے کا انتظام کیا گیا جس سے ۲۸ ڈالر کی آمد ہوئی۔ایک پکنک منائی گئی۔کلیولینڈ میں بھی ایک بازار کا انتظام کیا گیا۔چندہ با قاعدہ وصول کر کے مرکز کو بھجوایا جاتا ہے۔بعض مقامات پر سلائی کا کام کیا گیا اور اس کی آمد مشن کو دی گئی۔احمدی جماعتوں کی سالانہ کنونشن کے موقع پر وائی۔ایم سی۔اے ہال میں زیر صدارت محترمہ مریم بشیر صاحبہ لجنہ کا اجلاس ہوا۔جنرل سیکرٹری بہن کا ملہ حفیظہ کی طرف سے سالانہ رپورٹ پیش کی گئی۔سالانہ کنونشن کے انتظامات میں بہنوں نے سرگرمی سے حصہ لیا۔اس موقعہ پر نئے سال کے لئے مندرجہ ذیل عہدیداروں کا انتخاب ہوا:۔محتر مہامة الحفیظ ناصر صاحبہ نگران اور مربی صدر ریکارڈنگ سکرٹری سکرٹری مال محترمہ علیہ علی صاحبہ محتر مہ امة اللطیف صاحبه محتر مہ رشیدہ کلام صاحبه چندہ کے سلسلہ میں فیصلہ کیا گیا کہ ہر بہن کم از کم پچیس سینٹ ماہانہ ادا کرے۔۲ / احصہ لوکل۔۲/ لجنات رکھیں۔۱/۴ حصہ مرکز کو بھیجا جائے اور ۴ / احصہ لجنہ امریکہ کے لئے رکھا جائے۔بور نیو:۔محترمہ امۃ العزیز ادر میں صاحبہ نے بور نیو سے ذیل کی رپورٹ بھیجی :۔