تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 367 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 367

367 متفرق واقعات :۔حضور اقدس کی حفاظت خصوصی کے انتظامات کے پیش نظر اس دفعہ جماعت کی مجلس مشاورت کے موقعہ پر جو لجنہ اماءاللہ کے ہال میں منعقد ہوئی دفتر پرائیویٹ سکرٹری کی طرف سے صرف چالیس ٹکٹ داخلہ موصول ہوئے۔بمطابق فیصلہ یہ ٹکٹ باہر کی لجنات کی نمائندگان اور مقامی لجنات کی صدر وسکر ٹریان میں تقسیم کئے گئے۔امبرات کی ڈیوٹی پہرہ پر لگائی گئی تھی۔انہوں نے یہ فریضہ بہت اچھی طرح ادا کیا۔مجلس مشاورت میں لجنہ کی نمائندگی کا فریضہ میاں غلام محمد صاحب اختر نے سرانجام دیا۔مجلس مشاورت میں چوہدری عبداللہ خان صاحب امیر کراچی کی یہ تجویز پیش ہوئی کہ حضور کی طبیعت عرصہ دراز سے ناساز چلی آتی ہے۔لہذا حضور کی خدمت میں امریکہ تشریف لے جانے اور وہاں جا کر اپنا علاج کروانے کی درخواست پیش کی جائے اور اس غرض سے ۷۵۰۰۰ روپیہ جمع کیا جائے۔اس رقم میں سے پانچ ہزار لجنہ اماءاللہ نے دینے کا وعدہ کیا۔شعبه خدمت خلق کے تحت دستکاری کا کام کرنے کے لئے ایک استانی محترمہ امہ الوکیل صاحبہ رکھی گئی۔اڑھائی ماہ کام ہوا جو ایک حد تک منافع پر چلا۔پھر گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے یہ شعبہ بند کر دیا گیا۔ان ایام میں بعض عورتوں نے روئی کات کر مزدوری حاصل کی۔جس کے کھیس بنوا کر فروخت کئے گئے۔بعض نے آزار بند بنے اور بعض نے سلائی کی مشین پر کام کیا۔بعد ازاں یہ شعبہ ایک مستقل مدرسہ کی صورت اختیار کر گیا جس کا مفصل ذکر گلے صفحات میں آئے گا۔حضرت مرز بشیر احمد صاحب کی علالت پر لجنہ اماء اللہ مرکزیہ نے ایک بکرالبطور صدقہ ذبح کروایا اور گوشت غرباء میں تقسیم کیا گیا۔بھجوائی گئیں۔ہالینڈ سے ایک نو مسلمہ بہن نے جائے نماز اور دوپٹہ کی فرمائش کی۔یہ دونوں چیزیں