تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 364 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 364

364 لجنہ اماءاللہ کو بعض خصوصی ہدایات:۔۲۲ جنوری ۱۹۵۴ء کو حضرت اصلح الموعود رضی اللہ عنہ نے اپنے خطبہ جمعہ میں فرمایا:۔آج مجھے ایک نواحمدی خاتون کا ایک رقعہ ملا ہے جس میں اس نے عورتوں کے متعلق بعض شکایات لکھی ہیں۔یہ شکایت کی ہے کہ مسجد میں عورتوں کے لئے جو حصہ ہے اس میں بچے بھی آجاتے ہیں اور وہ خطبہ اور نماز کے وقت شور مچاتے ہیں اور بعض اوقات مسجد میں پیشاب کر دیتے ہیں۔اس کے متعلق میں لجنہ اماءاللہ کو توجہ دلاتا ہوں کہ در حقیقت یہ اس کا فرض ہے کہ وہ عورتوں کو ان کی ذمہ داریوں اور فرائض کی طرف اور اسی طرح صفائی کی طرف توجہ دلائے اور انہیں ایسی باتیں سمجھائے لجنہ کا یہ فرض ہے کہ وہ عورتوں کی تربیت کرے اور سمجھائے اور پھر ایسے طریق ایجاد کرے کہ جن کے ذریعہ اس مشکل سے نجات حاصل کی جائے کیونکہ اگر بچے شور مچائیں گے تو خطبہ کے فرائض سے محروم ہونا پڑے گا۔“ نواحمدی عورت کی ایک اور شکایت کا ذکر کرتے ہوئے حضور نے فرمایا کہ وو طبعی نقص پر ہنسنا اور مذاق اڑانا سخت کمینہ اور گندہ فعل ہے۔۔۔۔خطیب اول تو ادب اور احترام کے مقام پر ہوتا ہے اس لئے اس کی باتیں عزت واحترام کے ساتھ سنی چاہیں۔۔۔۔عورتوں کی منتظمات کو چاہیئے کہ ان کی اصلاح کریں۔ہفتہ تحریک جدید : یکم سے ۷ار فروری تک حضرت اقدس کے ارشاد کے مطابق ہفتہ تحریک جدید منایا گیا۔اس موقع پر بلجنات نے بھی خاص کوشش کی اور خواتین کو تحریک جدید میں شامل ہونے کی تحریک کی۔امتحان کتاب فقہ احمدیہ :۔فقہ احمدیہ کا امتحان لجنہ اماءاللہ مرکزیہ کے زیر اہتمام ماہ اگست کے پہلے ہفتہ میں منعقد ہوا۔کل ۷۲ ممبرات شامل ہوئیں۔لى الاذهار لذوات الحمار حصہ دوم صفحه ۱۵۲،۱۴۹ ۲ مصباح اکتوبر ۱۹۵۴ء صفحه ۳۴