تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم

by Other Authors

Page 328 of 567

تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 328

328 جلسه سالانه ۱۹۵۲ء:- جلسہ سالانہ خواتین حسب معمول ۲۶-۲۷-۲۸ دسمبر کو منعقد ہوا۔تینوں دن کے پہلے اجلاس میں مستورات کا علیحدہ پروگرام تھا جن کی صدارت حضرت سیدہ منصورہ بیگم صاحبہ حرم حضرت صاحبزادہ مرزا ناصر احمد صاحب ایدہ اللہ تعالیٰ بنصر العزیز نے فرمائی اور شام کے پروگرام مردانہ جلسہ گاہ سے سنے گئے۔اس سال ناظمہ جلسہ گاہ خواتین محترمہ صاحبزادی سیدہ ناصرہ بیگم صاحبہ تھیں۔حضرت سیدہ مریم صدیقہ صاحبہ مدظلہ العالی نے ”عقیدہ ختم نبوت اور جماعت احمدیہ کا ایمان“ کے موضوع پر محترمہ سیدہ بشری بیگم صاحبہ نے صداقت حضرت مسیح موعود “ کے موضوع پر محترمہ استانی میمونہ صوفیہ صاحبہ نے شرائط بیعت کے موضوع پر محترمہ امۃ المجید صاحبہ ایم۔اے نے اندرونی یعنی ملکی تبلیغ کے میدان میں ہماری مشکلات اور ان کا علاج“ کے موضوع پر ، محترمہ امۃ الرشید شوکت صاحبہ نے ” دعا اور اس کی برکات“ کے موضوع پر محترمہ سعیدہ بیگم صاحبہ نے ” خلافت کی اہمیت“ کے موضوع پر محترمہ امتہ اللہ خورشید صاحبہ نے حضرت ام المومنین کی سیرت طیبہ کے موضوع پر محترمہ امتہ المجید صاحبہ نے اسلامی پردہ کے موضوع پر اور محترمہ حمیدہ صابرہ صاحبہ نے حضرت مسیح موعوڈ کے کارنامے“ کے موضوع پر تقاریر کیں۔پہلے دن کے دوسرے اجلاس میں حاضری ۲۳۸ ۵ تھی اور دوسرے دن حاضری ۲۲۰۰ تھی۔حضرت خلیفہ اسیح الثانی کی تقاریر مردانہ جلسہ گاہ سے سنی گئیں۔حضرت مصلح موعودؓ کا عورتوں سے خطاب :۔حضور نے اپنی تقریر میں احمدی مستورات کو توجہ دلائی کہ تعمیر دفتر لجنہ اماءاللہ کا قرض اور تعمیر مسجد ہالینڈ کا چندہ ان کے ذمہ ہے انہیں یہ بوجھ اُتارنے کی کوشش کرنی چاہیئے۔حضور نے عورتوں کے جذبہ قربانی کی تعریف فرماتے ہوئے انتظامی قابلیت اپنے میں پیدا کرنے کی تاکید فرمائی اور فرمایا:۔تمہارے اندر قربانی کا جذبہ مردوں سے زیادہ ہوتا ہے کیونکہ تمہیں خدا نے قربانی کی ہی جنس بنایا ہے۔ماں، بہن اور بیٹی کی حیثیت سے محنت اور قربانی کے جو نظارے عورتوں میں نظر آتے ہیں وہ ایک دفعہ انسانی دل کو کپکپا دیتے ہیں۔مرد بھی بے شک بڑی بڑی قربانی کرتے ہیں مگر جو روح فدائیت