تاریخ لجنہ اماءاللہ جلد دوم — Page 324
324 نیروبی ( مشرقی افریقہ) ہر پندرہ دن کے بعد لجنہ کا اجلاس ہوتا ہے۔اس میں تلاوت قرآن مجید کے بعد حضرت خلیفۃ المسیح الثانی کے خطبات جمعہ کے علاوہ پردہ، پابندی نماز تربیت اولا د اور اصلاح نفس وغیرہ پر مضامین پڑھے جاتے ہیں۔ہفتہ وار درس القرآن میں بہنیں شوق سے شامل ہوتی ہیں۔اس سال رمضان المبارک میں محترمہ سیدہ فضیلت صاحبہ سابق صدر لجنہ اماءاللہ سیالکوٹ جوان دنوں نیروبی میں مقیم تھیں۔روزانہ عورتوں میں درس القرآن دیتی رہیں۔چھوٹی بچیوں کا تقریری مقابلہ کروایا گیا اور ان میں انعامات تقسیم کئے گئے۔مبلغ افریقہ محترم حافظ بشیر الدین عبیداللہ صاحب کی اہلیہ محترمہ نصیرہ نزہت صاحبہ کا خیر مقدم کیا گیا۔ایڈریس پیش کیا گیا اور ایک انگوٹھی بطور تحفہ دی گئی۔محترمہ سیدہ نصیرہ نزہت صاحبہ کی آمد پر انہیں پارٹی دی گئی اور ایڈریس پیش کیا گیا۔محترمہ سیدہ فضیلت صاحبہ کی زیر صدارت سیرۃ النبی کا جلسہ منعقد کیا گیا۔اس میں بہت سی غیر احمدی عورتیں بھی شامل ہوئیں۔مجلس عاملہ میں قرآن کریم با ترجمہ، احادیث، تاریخ اسلام اور کتب حضرت مسیح موعود " پڑھانے کا انتظام کیا گیا۔محترمہ اہلیہ صاحبہ محترم قاضی عبدالسلام صاحب بھٹی کی تحریک پر بارہ عورتوں نے مصباح جاری کرایا۔مسجد ہالینڈ اور تحریک جدید کے لئے چندہ دیا گیا۔سواحیلی زبان میں تبلیغی رسالہ کے لئے ہر عورت ماہوار چندہ دیتی ہے۔مستورات نے ”پیغام احمدیت“ اور ” الوصیت کے امتحان میں حصہ لیا۔یہ امتحان مردوں نے بھی دیا لیکن اول آنے والی ایک احمدی بہن تھیں۔یوم التبلیغ پر زبانی تبلیغ کی اور لٹریچر تقسیم کیا گیا۔لجنہ اماءاللہ نے اپنے چندہ سے مسجد کے لئے چٹائیاں خریدیں۔1 شمالی بور نیو:۔محترمہ امتہ العزیز صاحبہ بنت محترم ڈاکٹر حافظ بدرالدین احمد صاحب مرحوم ( موجودہ آفس سیکرٹری لجنہ اماءاللہ مرکزیہ ) نے یہ رپورٹ بھیجوائی:۔ا مصباح اگست ۱۹۵۲ء ص ۳۱